Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی سیاسی انداز میں ضمنی انتخابات میں مقابلہ کرے گی، شاہ محمود

Now Reading:

پی ٹی آئی سیاسی انداز میں ضمنی انتخابات میں مقابلہ کرے گی، شاہ محمود

وائس چیئرمین پی ٹی آئی مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سیاسی انداز میں ضمنی انتخابات میں مقابلہ کرے گی۔

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں آج پنجاب کے بجٹ پر بات کرنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں پنجاب کا دو دفعہ وزیر خزانہ رہا ہوں اور پنجاب کا وزیر خزانہ بجٹ پیش کرنے میں ناکام رہا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گورنر نے اجلاس ایوان اقبال میں طلب کیا ایسا ماضی میں کبھی نہیں ہوا، جب اسپیکر موجود ہے تو ڈپٹی اسپیکر کی زیر صدارت اجلاس کیوں ہورہا ہے؟

وائس چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ گورنر غیر آئینی اقدامات کیوں اٹھا رہے ہیں؟ اس طریقے سے بجٹ پاس کروایا گیا وہ غیر آئینی ہوگا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ میں پنجاب حکومت سے کہتا ہوں اپنے فیصلہ پر نظر ثانی کریں، مسئلہ یہ ہے ایوان چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب سے 25 مئی کو جو ہوا اس پر وضاحت چاہتا تھا، 25 مئی کو چادر اور چار دیواری کو پامال کیا گیا۔

شاہ محمود نے کہا کہ جھوٹے مقدمات ختم ہو جائیں تو معاملات بہتر ہو سکتے ہیں، پی ٹی آئی سیاسی انداز میں ضمنی انتخابات میں مقابلہ کرے گی، ضمنی انتخابات میں سرکاری مشینری کا استعمال کیا جا رہا ہے اور اسکا استعمال غیر مناسب ہے۔

سابق وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ لوگوں کو عہدوں کا لالچ دے کر سیاسی وفاداریاں تبدیل کروائی جا رہی ہیں، انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف وزریاں کی جارہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے فنڈز کے منصوبوں پر مسلم لیگ ن کی تختیاں مناسب نہیں ہیں، ڈپٹی اسپیکر حکومت کے آلہ کار نہ بنیں ایسا نہ ہوکہ کل شرمندگی ہو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News

Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد کے خصوصی مکالمے اور گالا ڈنر میں شرکت
پنجاب میں خصوصی انسداد پولیو مہم کا آغاز آج سے ہو گا
انسداد دہشت گردی کے لیے پاک ایران سرحد پر لائزون آفیسرز کی تقرری
افلاطون کے فیصلوں کی سزا عوام کو مل رہی ہے، احسن اقبال
آئی ایم ایف کے پاس جانا ناکامی کی علامت ہے، شاہد خاقان عباسی
بطور وزیر اعظم میں نے 58-2 بی کا خاتمہ کیا، یوسف رضا گیلانی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر

مہنگائی کے اس دور میں صرف کارن فلور سے تیل دوبارہ قابلِ استعمال بنائیں

Now Reading:

مہنگائی کے اس دور میں صرف کارن فلور سے تیل دوبارہ قابلِ استعمال بنائیں

مہنگائی کے اس دور میں ایک وقت کوکنگ کے لئے استعمال کیا گیا تیل جو کہ اچھا خاصا مہنگا ہے ہمارے لئے اس کو پھینکنا بہت مشکل کام ہوتا ہے۔

اسی لئے ہم آپ کے لئے تیل کو دوبارہ نیا بنانے کی ایک بہت آسان اور شاندار ٹپ لے کر آئے ہیں جس سے آپ چند منٹوں میں ہی اپنے تیل کو بالکل صاف اور نقصان دہ اجزاء سے پاک کر لیں گی۔

٭سب سے پہلے آپ کا تیل جس برتن میں ہے اس کو دوبارہ چولہے پر چڑھادیں۔
٭میڈیم آنچ رکھیں۔
٭جب تیل اچھی طرح گرم ہو جائے تو ایک پیالی میں 3 کھانے کے چمچ کارن فلور زرا سے پانی کے ساتھ گھول لیں۔

Advertisement
٭اب گرم ہوتے تیل میں ہاتھ نیچے کرکے آہستگی سے یہ گھولا ہوا کارن فلورڈال دیں۔ تاکہ چھینٹیں نہ اڑیں۔
٭کارن فلور ڈالنے کے بعد چلانا نہیں ہے۔ اسے ایسے ہی پڑا رہنے دیں۔ وہ پھیل کر روٹی جیسی شکل اختیار کر لے گا۔

٭اس کارن فلور کو تیل میں پکنے دیں، تیل کی ساری گندگی اور ایکسٹرا ذرات اس کارن فلور پر چپکتے جائیں گے۔
٭چند ہی منٹوں میں آپ دیکھیں گی کہ تیل کا رنگ صاف ہوتا جا رہا ہے۔ اوراس میں موجود سارے کھانے کے ذرات اور کالا پن اس کارن فلور کی روٹی میں چپک گیا ہے۔
٭ اب اس روٹی کو آہستگی سے کسی چمچے یا چمٹے وغیرہ کی مد د سے باہر نکال لیں۔

آپ کا تیل بالکل نئے جیسا صاف ہو چکا ہے، اس میں سے تمام نقصان دہ اجزاء اور ذرات اس کارن فلور نے جذب کر لئے ہیں۔

Advertisement

لیجئے صرف کارن فلورکے استعمال سے آپ کا تیل دوبارہ استعمال کے قابل ہو گیا۔