Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پہلا ٹی ٹوئنٹی:بھارت نے آئرلینڈ کو شکست دے دی

Now Reading:

پہلا ٹی ٹوئنٹی:بھارت نے آئرلینڈ کو شکست دے دی

بھارت اور آئرلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں بھارت نے میزبان ٹیم کو 7وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  بھارت نے ٹاس جیت کر آئرلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی،تاہم میچ  کو بارش کے باعث 12 اوورز تک محدود کردیا گیا۔

آئر لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 12 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 108 رنز بنائے،ہیری ٹیکٹر 64 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے،لورکن ٹکر18،پال اسٹرلنگ 4 جبکہ کپتان اینڈی بالبرائن صفر پر آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی جانب سے بھونیشور کمار، کپتان ہاردک پانڈیا ،اویش خان اور یوزویندرا چاہل نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

آئرلینڈ کی جانب سے دیا گیا ہدف بھارت نے  نے 10ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

Advertisement

بھارت کی جانب سےڈیپک ہوڈا 47 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے،ایشان کشن 26 جبکہ کپتان ہاردک پانڈیا نے 24 رنز بنائے۔

آئرلینڈ کی جانب سے کریگ ینگ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ جوش لٹل نے 1 وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری میچ 28 جو ن کو کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بنگلادیش کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے اسکواڈ کا اعلان
برائن لارا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے سیمی فائنلسٹ کی پیش گوئی کردی
ہاکی ٹیم نے قومی فخر کو دوبارہ بحال کیا، وزیر اعلیٰ پنجاب
آئرلینڈ 2025 میں وائٹ بال سیریز کیلیے پاکستان کا دورہ کرے گی
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے نارتھمپٹن میں ٹریننگ کا آغاز کردیا
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے کامیاب ترین کپتان بن گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر