
چئیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان نے کہا ہے کہ بعض اوقات پارٹی سربراہان سخت فیصلے کرتے ہیں جبکہ مستعفی ممبران کو مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کے خلاف پارلیمان میں آواز بلند کرنی چاہیے تھی لیکن اب انکے حلقے محروم رہیں گے۔
پی ٹی آئی کے مستعفی آراکین کے استعفوں کی تصدیق کے معاملے پر نور عالم خان نے اسپیکر آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چئیرمین پی ٹی آئی کی جانب سے ممبران کو ایک خط لکھا ہے کہ سپیکر آفس نہیں جانا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ قانون کے مطابق اسپیکر نے ہر ممبر سے استعفیٰ دینے کے متعلق پوچھنا ہے کیونکہ زبردستی کے استعفے قبول نہیں ہوتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈپٹی اسپیکر نے استعفے قبول کیے تھے جبکہ استعفیٰ منظور کرنا اسپیکر کا کام ہوتا ہے ڈپٹی کا نہیں ہوا ہے۔
جس نے استعفیٰ دیا ہے اسے آکر تصدیق کرلینی چاہیئے اس میں کوئی شرم والی بات نہیں ہے لیکن بعض اوقات پارٹی سربراہان سخت فیصلے کرتے ہیں۔
نور عالم خان نے کہا کہ میں پاکستان اور عوام کا نمائندہ ہو قومی اسمبلی میں مہنگائی، کرپشن اور لوڈشیڈنگ کے خلاف بھرپور آواز اٹھاؤگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News