
کچھ لوگ گرمی سے بچاؤ کے لیے اپنے گھروں میں اے سی کا استعمال زیادہ کررہے ہیں۔لیکن جن گھروں میں اے سی کی سہولت میسر نہیں وہ ایسا کیا کریں کہ ان کا گھر پورا دن ٹھنڈا رہے۔
آج ہم آپ کو گرمی سے بچاؤ اور گھر کو ٹھنڈا رکھنے کی چند کارآمد ٹپس بتائیں گے۔
پردے لگا دیں
1-اگر آپ کے گھروں کی کھڑکیوں پر پردے نہیں ہیں تو وہاں سے سورج کی روشنی کمرے کے اندر داخل ہوکر اسے گرم کردے گی۔
یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف انرجی کے مطابق پردے یا بلائنڈز بند کر کے آپ اس گرمی کو 45 فیصد تک روک سکتے ہیں۔
بوتلیں فریز کریں
2-پانی کی کچھ بوتلیں فریز کریں اور انہیں کسی فرشی یا ڈیسک فین کے سامنے رکھ دیں یا اس کے آگے فکس کردیں۔
پھر آپ اس عارضی ائیرکنڈیشنر سے خارج ہونے والی ٹھنڈی ہوا سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔
نیلے رنگ سے رنگے کمرے
3- ایک امریکی تحقیق کے مطابق جو لوگ نیلے رنگ سے رنگے کمروں میں بیٹھتے ہیں وہ دیگر رنگوں کے کمروں کے مقابلے میں زیادہ ٹھنڈک محسوس کرتے ہیں، چاہے درجہ حرارت یکساں ہی کیوں نہ ہو۔
تحقیق کے مطابق نیلا رنگ نفسیاتی طور پر لوگوں کو سکون پہنچاتا ہے اور اس سے ٹھنڈک کا احساس ہوتا ہے۔
برتن میں پانی بھر کر رکھ دیں
4- برفیلے پانی سے بھرا ایک برتن پنکھے کے سامنے رکھ دیں، برف سے جو ٹھنڈک اٹھے گی پنکھا اسے پورے کمرے میں پھیلائے گا جیسا کہ اے سی کرتا ہے۔
اگر آپ کے پاس برف نہیں تو صرف پانی سے بھرے برتن گھر کے مختلف حصوں میں رکھ کر بھی نمی حاصل کی جاسکتی ہے جس سے گھر تھوڑا ٹھنڈا ہوسکتا ہے۔
گلاس فلیکس شیٹ
گلاس فلیکس نامی ایک شیٹ آپ کو کسی بھی بڑی یا چھوٹی ہارڈویئر کی دکان پر آسانی سے مل جائے گی۔ اس کو خرید کر اپنے گھر کی کھڑکیوں پر لگالیں۔
یہ شیٹ سورج کی تپتی ہوئی دھوپ کو کمرے کے اندر آنے سے روکتی ہے اور اندر کا درجہ حرارت نارمل رکھتی ہے۔ جس سے بناء اے سی گھر بھی ٹھنڈا رہتا ہے اور تیز دھوپ سے بچت بھی ہو جاتی ہے۔
ٹھنڈک والا کیمیکل
اس کے علاوہ یہ طریقہ بھی بہت مؤثر ہے کہ آپ ٹھنڈک والا کیمیکل لے آئیں، یہ آپ کو کسی بھی کیمیکل شاپ پر آسانی سے مل جائے گا۔ سفید رنگ کا یہ پلاسٹ اف پیرس کی طرح کا کیمیکل گھر کی چھتوں پر لگانے سے ٹھنڈک ملتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News