Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بنگلادیش دورہ ویسٹ انڈیز:جیسن ہولڈر ٹیسٹ سیریز سے محروم

Now Reading:

بنگلادیش دورہ ویسٹ انڈیز:جیسن ہولڈر ٹیسٹ سیریز سے محروم

کرکٹ ویسٹ انڈیز کی طرف سے کہا گیا کہ آل راؤنڈر جیسن ہولڈر نے آرام اور صحت یابی کے لیے کچھ وقت مانگا ہے جس کے بعد  وہ آئندہ بنگلہ دیش کے دورے سے محروم ہو جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق جیسن ہولڈر 16 جون سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ کے لیے نامزد کردہ 12 رکنی اسکواڈ کی فہرست  میں شامل نہیں ہیں، فاسٹ بولر کیمار روچ بھی کاؤنٹی چیمپئن شپ کے دوران انجری کے باعث فہرست میں شامل نہیں ہوسکے تاہم  انہیں فٹنس ٹیسٹ سے گزرنا ہوگا اور اگر فٹ قرار دیا جاتا ہے تو کیمار  روچ اسکواڈ کے 13ویں کھلاڑی ہوں گے۔

ویسٹ انڈیز نے اپنے اسکواڈ میں 3 نئے کھلاڑیوں کو چنا ہے،ان تینوں کھلاڑیوں میں وکٹ کیپر بلے باز ڈیون تھامس، بائیں ہاتھ کے اسپنر گڈاکیش موتی اور تیز گیند باز اینڈرسن فلپ شامل ہیں۔

 تھامس اور موٹی نے محدود اوورز کے فارمیٹس میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی ہے جبکہ فلپ نے ابھی تک کسی بھی فارمیٹ میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی نہیں کی ہے۔

ویسٹ انڈیز  ٹیسٹ اسکواڈ میں کریگ بریتھویٹ ( کپتان)، جرمین بلیک ووڈ (وائس کپتان )، نکرومہ بونر، جان کیمبل، جوشوا ڈا سلوا، الزاری جوزف، کائل میئرز، گڈاکیش موٹی، اینڈرسن فلپ، ریمن ریفر، جیڈن سیلز اور ڈیون تھامس شامل ہیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 16 جون سے ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹی 20 ورلڈ کپ 2024، پاک بھارت ٹاکرا کس اسٹیڈیم میں ہو گا ؟
لیجنڈ ایتھلیٹ نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کی فتح کی پیش گوئی کر دی
نیپال کے سابق کرکٹ کپتان کو ریپ کے الزام سے بری کر دیا گیا
حسن علی کو تیسرا ٹی ٹوئنٹی کھلانے کی وجہ سامنے آگئی 
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ کے اعلان میں تاخیر میں رمیز راجہ برہم
انگلینڈ کے خلاف اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی، بابراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر