لاہور کی مقامی عدالت نے اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمے میں تحریک انصاف کے 10 رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں کنفرم کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف تھانہ اسلام پورہ لاہورمیں اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمے میں ایڈیشنل سیشن جج صائمہ ریاست نے ملزمان کی عبوری ضمانتیں کنفرم کیں۔
پی ٹی آئی کے رہنما اور ان کے وکیل برہان معظم ملک ایڈووکیٹ عدالت کے رو بہ رو پیش ہوئے۔
برہان معظم ملک ایڈووکیٹ نے عدالت کے سامنے مؤقف اپنایا کہ پولیس نے سیاسی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کرکے آئین کی خلاف ورزی کی۔ اسلام پورہ پولیس نے پی ٹی آئی رہنمائوں کیخلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا۔
وکیل تحریک انصاف نے یہ مؤقف بھی پیش کیا کہ پولیس نے جھوٹے گواہ اور جعلی برامدگیاں ڈالنے کی کوشش کی۔ ایف آئی آر کے متن اور تفتیش میں سے ایک بھی ناقابل ضمانت دفعہ ثابت نہیں ہوتی۔
برہان معظم ملک ایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت تمام پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں کنفرم کرے۔
درخواست میں پراسیکیوشن اور پولیس کی پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں خارج کرنے کی استدعا بھی کی گئی۔
عدالت نے تحریک انصاف کے رہنماؤں میں میاں اسلام اقبال، ڈاکٹر یاسمین راشد، محمود الرشید، یاسر گیلانی، شیخ امتیاز، اکرم عثمان، عندلیب عباس، جمشید چیمہ، حماد اظہر اور اعجاز چودھری کی عبوری ضمانتیں کنفرم کیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News