Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

دعا زہرہ کے انٹرویو میں جام شیریں کی بوتل کیوں رکھی؟ یوٹیوبر نے وضاحت دیدی

Now Reading:

دعا زہرہ کے انٹرویو میں جام شیریں کی بوتل کیوں رکھی؟ یوٹیوبر نے وضاحت دیدی

کراچی سے لاہور آ کر پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرہ اور ظہیر احمد کا حالیہ انٹرویو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوا۔

اس انٹرویو کے سوشل میڈیا پر آتے ہی نا صرف دعا زہرہ کے والدین بلکہ عوام کی اکثریت نے بھی شدید ردعمل کا اظہار کیا اور کئی مختلف سوالات نے بھی جنم لے لیا۔

ایک نجی ویب سائٹ کے نامور میزبان نے دعا زہرہ اور ظہیر احمد کا انٹریو لینے والی یوٹیوبر زنیرہ ماہم کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے مختلف سوالات کی بوچھاڑ کردی۔

نجی ویب سائٹ کے میزبان نے زنیرہ ماہم کو اس کیس سے منسلک مختلف پہلوؤں کے بارے میں سوال کیا تو یہ خاتون یوٹیوبراپنے جوابات سے انہیں مطمئن نہ کر سکیں۔

 انٹرویو کے دوران شربت کی بوتل میز پر کیوں تھی؟

Advertisement

میزبان نے دعا زہرہ کے  انٹرویو کے دوران میز پر جام شیریں کی بوتل رکھنے کے حوالے سے پو چھا تو یوٹیوبر نے کہاکہ میرے فالوورز کو یہ بات معلوم ہے کہ جام شیریں ایک شخص کی چھیڑ ہے، ہم نے ایک شخص کا نام جام شیریں رکھا ہوا ہے ، جس کا نا م بھی میں اپنے لائیو سیشن میں لیتی ہوں۔

میزبان نے کہاکہ کہ آپ اس طرح سے کسی کو چھیڑ رہی ہیں ، دوسری جانب دعا کے والد ین پر کیا بیت رہی ہو گی جن کی بیٹی گھر سے بھاگی ہو ئی ہے۔

یو ٹیوبر زنیرہ دوران انٹرویو اپنے کسی بھی جواب سے مطمئن نہ کر سکی اور ساتھ یہ دعویٰ بھی کیا کہ انہوں نے خود اس کیس کے حوالے سے مکمل تفتیش کی ہے اور ان کے پاس ثبوت بھی ہیں۔

واضح رہےکہ سندھ ہائیکورٹ اورلاہور ہائیکورٹ کی جانب سے دعا زہرا کو اپنی مرضی کی زندگی گزارنے کی اجازت دینے کے بعد یوٹیوبر زنیرہ ماہم نے نوبیاہتا جوڑے کا پہلاانٹرویو کیا تھا جس کے مختلف کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکے ہیں۔

دعا زہرا کے والدین کا اصرار ہے کہ ان کی بیٹی انسانی اسمگلروں کے ہاتھوں خوفناک ماحول میں زندگی بسر کر رہی ہے۔

اس انٹرویو میں بھی دعا زہرا نے دعویٰ کیا کہ وہ اپنی مرضی سے شادی کر کے خوشگوار زندگی گزار رہی ہے۔

Advertisement

دعا زہرہ کے والد مہدی علی کاظمی نے اپنی بیٹی کی بازیابی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان بھی کررکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول مہنگا نہیں ہوا لوگ سستے ہوگئے

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کردار نبھانے کیلئے امیتابھ بچن سے انسپریشن لی، منوج باجپائی
سلمان خان کبھی شادی نہیں کریں گے؛ سینئر اداکار کا بڑا دعویٰ
دنیا بھر میں آج ماؤں کا عالمی دن منایا جارہا ہے
بدقسمتی سے ہم مردوں نے ہراسانی کو عام سمجھ رکھا ہے، حمزہ علی عباسی
100 ڈراموں میں کام کرنے کے باوجود ابھی تک صرف ایک ہی ایوارڈ ملا ہے؛ آغا علی
اداکارہ یمنیٰ زیدی کے اس خوبصورت لباس کی قیمت جانیے!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر