Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہم گلگت بلتستان اور کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ، علی امین گنڈاپور

Now Reading:

ہم گلگت بلتستان اور کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ، علی امین گنڈاپور
علی امین گنڈا پور

علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم گلگت بلتستان اور کشمیری عوام کےساتھ کھڑے ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی علی امین گنڈاپور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بغیر کسی کٹ کے بجٹ کا اعلان کیا، اس بجٹ سے پاکستان کی قوم بالکل بھی خوش نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام غیرت مند ہیں، جو زیادتی اس حکومت نے کی ہے جی بی کی حکومت خوش نہیں۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ اگر انہیں لگتا ہے کہ کوئی ان سے پوچھے گا نہیں تو یہ ان کی بھول ہے کیونکہ ہم  گلگت بلتستان  اور آزاد کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں

رہنما پی ٹی آئی کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ لوگ کرپٹ بھی ہیں، قاتل بھی اور یہ غدار بھی ہیں جبکہ یہ مودی کے یار ہیں اس لئے امپورٹڈ حکومت کے اقدامات سے صرف مودی خوش ہوا ہے

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں کو مزید برداشت نہیں کیا جائے گا، گلگت بلتستان کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ مجھے اپنے لیڈر عمران خان پر فخر ہے، ہم گلگت بلتستان اور کشمیر کے عوام کو حق دلا کررہیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نئےقرض پروگرام اوربجٹ پرآئی ایم ایف سےمذاکرات کل سےباقاعدہ شروع ہوں گے
باز آرگنائزیشن کے زیر اہتمام پاکستان میں پہلی بار ای گیمنگ کے مقابلوں کا انعقاد
آزادکشمیر کے عوام کے مطالبات کو قانون کےمطابق پورا کیاجانا چاہئے، صدرمملکت
حکومتی وفد پاک افغان بارڈر چمن پہنچ گیا
پشاور میں سڑک کے درمیان بارودی مواد کا دھماکا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
پیپلزپارٹی کا ذوالفقار علی بھٹو کو قومی ہیرو قرار دینے کا مطالبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر