Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت ہماری قیادت کی کمزوریوں سے فائدہ اٹھاتا ہے، سردار عبدالقیوم نیازی

Now Reading:

بھارت ہماری قیادت کی کمزوریوں سے فائدہ اٹھاتا ہے، سردار عبدالقیوم نیازی
سردار عبد القیوم نیازی

سردارعبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ بھارت ہماری قیادت کی کمزوریوں سے فائدہ اٹھاتا ہے۔

سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے آل پارٹیز کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں لائن آف کنٹرول پر مورچے والے گھر میں رہتا ہوں، مجھ سے زیادہ مقبوضہ کشمیر کی چیخیں کوئی نہیں سن سکتا۔

انہوں نے کہا کہ اوآئی سی کا ایک بھاری بھرکم وفد پاکستان اور آزاد کشمیر آیا، میں نے او آئی سی وفد کو کہا اگر آپ کلمے والے تعلق نبھاتے تو آج کشمیریوں کے ساتھ ایسا نہ ہوتا۔

سردارعبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ میں نے پارلیمنٹ کے ان کیمرہ اجلاس میں کہا کہ ہم افغانستان پر تو ان کیمرہ سیشن بلالیتے ہیں تو کشمیر پر کیوں نہیں، بھارت ہماری قیادت کی کمزوریوں سے فائدہ اٹھاتا ہے، پارلیمنٹ کا کشمیر پر ان کیمرہ اجلاس بلایا جائے۔

دوسری جانب سابق وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر راجہ فاروق حیدر نے آل پارٹیزکشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ذمہ داری سے کہتا ہوں پچھلے چار سال میں ہمارے سفارتخانوں نے کشمیر پر متحرک کردارادا نہیں کیا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ہمیں 35اے کے بارے میں کھل کر بات کرنی چاہیے، ہمیں زمینی حقائق پر بات کرنی چاہیے، بھارت کی معیشت اور پاکستان کی معیشت کا موازنہ ضرور کرنا چاہیے۔

 راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ یو اے ای سے بات کی جائے کہ وہ بھارتی ظلم کے شکار مقبوضہ کشمیر میں سرمایہ کاری نہ کرے، سابق وزیر اعظم عمران خان نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ارکان اور قیادت سے ملاقات کی۔

سابق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ عمران خان نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملکر کشمیر پر روڈ میپ بنانے کا کہا، ہم نے شاہ محمود قریشی کو تمام سیاسی جماعتوں کی طرف سے گیارہ نکات پیش کیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ان گیارہ نکات پر وزیر اعظم سے ملاقات کا انتظار ہی کرتے رہ گئے، پاکستانی پاکستان کو دھوکہ دے سکتا ہے، کوئی کشمیری پاکستان کو دھوکہ نہیں دے سکتا۔

 راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ میں خون سے لکھ کر دینے کو تیار ہوں اگر خفیہ رائے دہی ہوتو عمر عبد اللہ بھی پاکستان کو ووٹ دیں گے، مجھے بتایا جائے کہ اگر بھارت لاہور پر حملہ کردے تو آپ لڑیں گے؟

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نئےقرض پروگرام اوربجٹ پرآئی ایم ایف سےمذاکرات کل سےباقاعدہ شروع ہوں گے
باز آرگنائزیشن کے زیر اہتمام پاکستان میں پہلی بار ای گیمنگ کے مقابلوں کا انعقاد
آزادکشمیر کے عوام کے مطالبات کو قانون کےمطابق پورا کیاجانا چاہئے، صدرمملکت
حکومتی وفد پاک افغان بارڈر چمن پہنچ گیا
پشاور میں سڑک کے درمیان بارودی مواد کا دھماکا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
پیپلزپارٹی کا ذوالفقار علی بھٹو کو قومی ہیرو قرار دینے کا مطالبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر