Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بالنگ حکمت عملی کے لئے لاستھ ملنگا کی خدمات

Now Reading:

بالنگ حکمت عملی کے لئے لاستھ ملنگا کی خدمات

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے بالرز کی بالنگ حکمت عملی کو بہتر بنانے کے لئے سابق لیجنڈ فاسٹ بالر لاستھ ملنگا کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سری لنکا نے آسٹریلیا کے خلاف اگلے ہفتے شروع ہونے والے آٹھ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے جمعرات کو لیجنڈ سابق فاسٹ بالر لاستھ ملنگا کو اپنا “بالنگ حکمت عملی کوچ” نامزد کر دیا۔

سری لنکا کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے کہا کہ کولمبو اور کینڈی میں کھیلے جانے والے تین ٹی ٹوئنٹی میچوں اور پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کے لیے 38 سالہ کھلاڑی کی مہارت اور تجربہ اہم ہوگا۔

بورڈ کے ترجمان کے مطابق لاستھ ملنگا سری لنکا کے تیز بالرز کی مدد کریں گے اور حکمت عملی کی بصیرت اور تکنیکی مہارت فراہم کریں گے، تاکہ اسٹریٹجک منصوبوں پر میدان میں عمل درآمد میں مدد ملے۔

“سری لنکا کرکٹ بورڈ کو یقین ہے کہ ملنگا کا وسیع تجربہ اور معروف ڈیتھ باؤلنگ کی مہارت، خاص طور پر ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں، ٹیم کو اس اہم سیریز میں جانے میں بہت مدد ملے گی۔”

Advertisement

ملنگا نے جولائی 2019 میں اپنے ون ڈے کیریئر کا خاتمہ کیا اور مارچ 2020 میں اپنا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا تھا۔

انہوں نے 101 ٹیسٹ وکٹوں کے علاوہ ون ڈے میں 338 اور ٹی 20 فارمیٹ میں 107 وکٹیں حاصل کیں۔

کینگروز ٹیم سری لنکا کے خلاف تمام فارمیٹ کی سیریز کے لیے گزشتہ رات کولمبو پہنچی، جو چھ سال میں پہلی سیریز ہے۔

سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز بھی ہو گی جو گال میں کھیلے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بنگلادیش کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے اسکواڈ کا اعلان
برائن لارا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے سیمی فائنلسٹ کی پیش گوئی کردی
ہاکی ٹیم نے قومی فخر کو دوبارہ بحال کیا، وزیر اعلیٰ پنجاب
آئرلینڈ 2025 میں وائٹ بال سیریز کیلیے پاکستان کا دورہ کرے گی
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے نارتھمپٹن میں ٹریننگ کا آغاز کردیا
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے کامیاب ترین کپتان بن گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر