سندھ کابینہ کی جانب سے سندھ الیکٹرک پاور ریگیولیٹری اتھارٹی (سیپرا) قائم کرنے کی اصولی منظوری دیدی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر توانائی امتیاز شیخ نے اتھارٹی کے قیام پر کابینہ کو بریفنگ پیش کی۔
انہوں نے بتایا کہ سندھ میں انرجی ریسورسز موجود ہیں جس میں کول، سولر اور ونڈ شامل ہیں، جس کے تحت صوبے کی اپنی سیپرا بنانے کی آئینی گنجائش موجود ہے۔
کابینہ اجلاس کے دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اس اتھارٹی کی ضرورت ہے تاکہ انرجی پروجیکٹ آگے بڑھ سکیں۔
سندھ کابینہ نے محکمہ قانون اور محکمہ توانائی پر مشتمل ایک کمیٹی بنادی ہے جو کہ آئینی، قانونی اور فنی معاملات دیکھ کر اتھارٹی کا بل بنائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News