وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم ملک میں جمہوری نظام کا تسلسل چاہتے ہیں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ فل کورٹ بینچ کا فیصلہ ہر پاکستانی کوقبول کرنا پڑے گا، عمران خان کے دباؤمیں آکرآئین تبدیل نہیں ہوسکتا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ فل کورٹ بینچ کے معاملے پرسازشی عناصر کامیاب نہیں ہونگے، امید ہے کہ عدلیہ اپنا ادارہ بچانے کیلئےفل کورٹ بنچ بنائے گا۔
انہوں نے کہا کہ خان صاحب نے4سال میں معیشت کوتباہ کردیا، انکی مہم معاشی ترقی، جمہوری سفرکے خلاف سازش ہے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ماضی میں کسی سازش کو کامیاب ہونے دیا اور نہ اب ہونےدیں گے، ہم چاہتے ہیں کہ ادارے غیرمتنازع رہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا3شخص ملک کی قسمت کا فیصلہ کریں، کچھ قوتوں کوجمہوری نظام ہضم نہیں ہورہا۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عوام اپنے فیصلےخود کررہی ہے اور یہ آپ سے برداشت نہیں ہورہا جبکہ ہم ملک میں جمہوری نظام کا تسلسل چاہتےہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جمہوری جماعتوں کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ فل کورٹ بنچ بنایا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News