Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

دعا زہرامبینہ اغوا کیس؛ نئے تفتیشی افسر سے کیس کا ضمنی چالان طلب

Now Reading:

دعا زہرامبینہ اغوا کیس؛ نئے تفتیشی افسر سے کیس کا ضمنی چالان طلب
دعا زہرا کیس

عدالت نے دعا زہرامبینہ اغوا کیس میں آئندہ سماعت پرنئے تفتیشی افسر سے کیس کا ضمنی چالان طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق دعا زہرا مبینہ اغوا کیس میں تفتیشی افسرنے رپورٹ عدالت میں پیش کردی جس میں بتایا گیا کہ مغویہ کی بازیابی اور ظہیر کی گرفتاری کیلئے ٹیم پنجاب میں موجود ہے۔

تفتیشی افسرنے عدالت سے استدعا کی کہ چالان اور ملزمان کو پیش کرنے کیلئے مہلت دی جائے جس پر ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹرنے کہا کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے تفتیشی افسر کو ہٹانے کا حکم دیا ہے۔ شوکت شاہانی اب اس کیس کے تفتیشی افسرنہیں رہے۔

وکیل ملزم نے کہا کہ مدعی مقدمہ کے وکیل جبران ناصردوسری عدالت میں مصروف ہیں جس کے بعد عدالت نے مقدمے کی سماعت کچھ دیرکے لیے ملتوی کی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی نے دعا زہرا کے مبینہ اغوا کے مقدمے سے متعلق سماعت دوبارہ شروع کی جس میں مدعی مقدمہ اور ملزم ظہیر کے وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔

Advertisement

تفتیشی افسرشوکت شاہانی بھی عدالت میں پیش ہوا جس پرعدالت نے آئندہ سماعت پرنئے تفتیشی افسرسے کیس کا حتمی ضمنی طلب کر لیا۔

عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت یکم اگست تک ملتوی کردی۔

سٹی کورٹ کے باہر مدعی مقدمہ کے وکیل جبران ناصرایڈووکیٹ نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ سابقہ آئی او پیش ہوئے، ہم نے آگاہ کیا کہ یہ اب آئی او ہیں۔ بچی دارالامان میں ہے، پولیس چاہے تو پکڑسکتی ہے۔

جبران ناصر نے کہا کہ پولیس کوجو کرنا ہے وہ کرے گی۔ پچی کو کھلونے کی طرح استعمال کیا گیا۔ والدین کے حوالے سے بیانات دلوائے جا رہے ہیں۔ بچی نے شوہر کی وجہ سے درخواست لگائی حفاظت کے لئے، مٹا کروالدین کا نام لکھا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مظفرگڑھ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی جاں بحق
ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی
خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں گورنر کیلئے مختص بلاک ختم کردیا گیا
پنجاب کےشہریوں کیلئےخوشخبری، فری آئی ٹی سٹی کا قیام
موبائل فونز ان لاک نہ کئے تو پی ٹی اے کا گھیراؤ کریں گے، انجمن تاجران
معاشی مسائل کے باوجود وفاقی حکومت نے 23 ارب کاپیکیج دیا، وزیراعظم آزاد کشمیر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر