
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پردستخط کردیے
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت مجھ سے معافی مانگے تب انکے ساتھ بیٹھوں گا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نااہل نالائق اور سلیکٹڈ ہے اور مجھ پر غداری کا پرچہ کروسنے میں ملوث ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں موجودہ حکومت کے ساتھ نہیں بیٹھوں گا، حکومت کو مانتے ہی نہیں، احتجاجاً حکومت کے ساتھ نہیں بیٹھوں گا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نفسیاتی مریض ہے، اس کے ساتھ کیا بیٹھنا، موجودہ حکومت مجھ سے معافی مانگے، تب ان کے ساتھ بیٹھوں گا۔
محمود خان نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت امریکا کی سپورٹ کے بلبوتے پر آئی ہے، موجودہ حکومت کی جائدادیں باہر ہیں، ان کو ملک کا کوئی احساس نہیں۔
واضح رہے کہ عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی ضمانت 5 ہزار روپے مچلکے پر منظور کر لی۔
پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران تھوڑ پھوڑ کے معاملے پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اپنے وکیل انتظار حسین پنجوتھا کے ہمراہ سیشن جج کامران بشارت مفتی کی عدالت میں پیش ہوئے تھے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف تھانہ کوہسار اور ترنول میں تین مقدمات درج ہیں، انکے خلاف مقدمہ نمبر 425 تھانہ کوہسار، 627 اور 628 نمبر مقدمات تھانہ ترنول میں درج ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News