عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں مونسی الہی اور دیگر کے خلاف ایف آئی اے کو تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق بینکنگ جرائم عدالت لاہور میں مونس الٰہی کے خلاف 24 ارب کی منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔
مونس الٰہی اور شریک ملزم محمد خان بھٹی اور واجد احمد عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
ایف اائی اے نے عدالت کو بیان دیا کہ ملزمان شامل تفتیش ہوگئے ہیں۔
بینکنگ جرائم کورٹ کے جج اسلم گوندل نے مونس الہی، محمد خان بھٹی سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔
عدالت نے تفتیشی افسرسے استفسارکیا کہ بتائیں کیا تفتیش کی ہے ابتک؟
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ محمد خان بھٹی اور واجد خان بھٹی نے گزشتہ ہفتے انوسٹی گیشن جوائن کی۔ دونوں ملزمان نے ڈیفینس میں کاغذات جمع کروانے کے لیے مہلت طلب کی ہے۔
ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے بتایا کہ کمپنی کے شئیرہولڈرز سے متعلق بھی تفتیش جاری ہے۔ شئیرہولڈرزکے تعین کے بعد مونس الہی کو دوبارہ طلب کیا جائے گا۔ 6 اکاؤنٹ فیک تھے، جس سے نوازبھٹی سمیت دیگرنے انکار کردیا۔
تفتیشی افسر نے مذید عدالت کو بتایا کہ 47 فیصد ریکارڈ آچکا ہے، ابھی فرانزک بھی ہونا ہے۔ 47 فیصد ریکارڈ آ چکا ہے۔ بنکوں نے بتایا کہ دس سال سے پرانا ریکارڈ ضائع کر دیا جاتا ہے. ہم واوچرز سے دیکھ رہے ہیں۔ تفتیش مکمل کرنے کے لیے وقت درکار ہے۔
بنکنگ جرائم عدالت کے جج نے کہا کہ عبوری ضمانت کوغیرمعینہ مدت تک التوا میں نہیں رکھ سکتے. اگلی تاریخ تک تفتیش مکمل ہونی چاہیے اور ملزمان کے وکیل تیاری کرکے آئیں۔
عدالت نے مونسی الہی سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 14 جولائی تک توسیع کرتے ہوئے ایف آئی اے کو آئندہ سماعت تک انوسٹی گیشن مکمل کرنے کا حکم دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News