Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی ایم پی اے 40 کروڑ لیکر ترکی چلے گئے، فواد چوہدری کا دعویٰ

Now Reading:

پی ٹی آئی ایم پی اے 40 کروڑ لیکر ترکی چلے گئے، فواد چوہدری کا دعویٰ
فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ رحیم یار خان سے پی ٹی آئی کے ایم پی اے مسعود مجید 40 کروڑ روپے لیکر ترکی پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں وزیراعلیٰ کا الیکشن بہت اہم ہے، ضمنی انتخابات کے دوران ن لیگ کو بدترین شکست ہوئی ہے۔ پنجاب کے عوام نے فیصلہ دے دیا تخت پنجاب تحریک انصاف کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے پاس ؎ 188افراد موجود ہیں، پی ٹی آئی کورکمیٹی نے پرویزالہیٰ کو وزیراعلیٰ کا امیدوار نامزد کیا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ایک شیطانی اور مکروہ کھیل شروع کیا گیا ہے، ایم پی ایز کو خریدنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی آفر دی جارہی ہے، رحیم یار خان سے ایم پی اے مسعود مجید 40 کروڑ روپے لیکر ترکی پہنچ گئے۔

پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا وزیرداخلہ نے بیان دیا کہ 5لوگ ادھر سے ادھر ہوسکتے ہیں، ن لیگ کے دیگر وزراء بھی ارکان کے غائب ہونے سے متعلق بیان دے رہے ہیں جبکہ آصف زرداری نے بھی لوگوں کو خریدنے کا کاروبار جاری رکھا ہوا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پی پی 7 اور مظفرگڑھ میں دوبارہ گنتی کی درخواستیں دی ہوئی ہیں، پنجاب میں انتخابات پر اثرانداز ہونے کے لیے نیا کھیل شروع کیا گیا ہے۔

 فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ اس معاملے کی تفصیلی انکوائری کرے جبکہ سپریم کو رٹ آصف زرداری، عطا تارڑ ، راناثنا اللہ کی گرفتاری کے احکامات جاری کرے اور ان کے خلاف الیکشن میں خریدو فروخت کے الزام پر مقدمہ چلایا جائے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کے پاس سندھ میں نالے کھولنےکیلئے پیسہ نہیں اور ارکان خرید رہےہیں، پاکستان کے عوام غیر اخلاقی سیاست کو کبھی برداشت نہیں کریں گے۔

اس سے قبل سابق وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج لاہورمیں بھی سندھ ہاؤس اسلام آباد والی ہارس ٹریڈنگ کی صورتحال سامنے آرہی ہے اور ہمارے ایم پی ایز کو خریدنے کے لیے 50 کروڑ کی آفر کی جارہی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ان سب کے پیچھے آصف زرداری ہیں، جو اپنی کرپشن پر این آر او حاصل کرتے ہیں اور لوٹی ہوئی دولت سے لوگوں کو خریدتے ہیں ،  یہ نہ صرف ہماری جمہوریت بلکہ ہمارے معاشرے کے اخلاقی اقدارپر حملہ ہے، اگر سپریم کورٹ نے ایکشن لیا ہوتا اور ان لوٹوں پر تاحیات پابندی لگائی ہوتی تو یہ سلسلہ رک سکتا تھا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر 22 جولائی کو وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب ہوگا اور پی ٹی آئی کی جانب سے پرویز الٰہی اور ن لیگ کے حمزہ شہباز وزارت اعلیٰ کے امیدوار ہیں۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہارجیت کھیل کا حصہ ہے، قومی ہاکی ٹیم نے پوری قوم کےدل جیت لیے، وزیراعظم
علی امین گنڈاپورنے بہت بدمعاشی کرلی اب مزیدنہیں کرنے دیں گے، فیصل کریم کنڈی
آصفہ بھٹوکو ڈرون سے زخمی ہونے کی وجہ سے شیخ زیداسپتال لایا گیا، یوسف رضا گیلانی
ہدف پورا کرنے کیلئے گندم کا ایک ایک دانا خریدیں گے، راناتنویرحسین
برطانیہ اور یورپ جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری
سندھ میں غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور ٹیکس دہندگان کے خلاف مہم شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر