کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے مون سون کے دوسرے اسپیل کا آغاز متوقع ہے۔
اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں آج سے 18جولائی تک مون سون کے نئے سسٹم سے اچھی بارشیں متوقع ہیں۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سسٹم اس وقت سینٹرل انڈیا سے بحیرہ عرب کے جنوب میں ہے اور آج سے شروع ہونے والے اسپیل پہلے سسٹم سے زیادہ طاقتور ہے۔
اسکے علاوہ شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہِ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کئے جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی میں دیر دوپہر یا شام میں بارش ہوسکتی ہے جبکہ ٹھٹہ بدین کیٹی بندر، نوری آباد، کیرتھر رینج سے بادل شہر کی جانب آسکتے ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگر تیز بارش ہوئی تو سلسلہ وقفے وقفے سے صبح میں بھی جاری رہ سکتا ہے جبکہ 18 جولائی تک سسٹم سندھ پر اثر انداز رہ سکتا ہے۔
خیال رہے کہ ملک بھر میں مون سون بارشوں کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بھارت سے آنے والا ہوا کا کم دباؤ بحیرہ عرب میں شدت اختیار کر کے ڈیپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے تاہم سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں بارشوں کے باعث نشیبی علاقوں میں سیلابی صورت حال کا خطرہ موجود ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News