
آپ نے یہ تو سنا ہوگا کہ ’بچے من کے سچے‘ اکثر بچے اپنی حاضر دماغی سے وہ وہ کام کر جاتے ہیں جو بڑے بڑے نہیں کر پاتے۔
ترکی میں آئس کریم فروشوں نے ایک نیا طریقہ کار متعارف کروایاجسے خریدتے وقت خریداروں کی دلچسپی اور بڑھ جاتی ہے۔
آئس کریم فروش ایک اسٹک پر آئس کریم لگا کر خریدار کے سامنے کرتا ہے اور جیسے ہی خریدار اسے لینے لگتا ہے، آئس کریم فروش اسٹک کے ذریعے آئس کریم کو پیچھے کر دیتا ہے جس سے خریدار کے لئے آئس کریم لینا اور مشکل ہوجاتا ہے اور اسے چکر سے آنے لگتے ہیں لیکن خریدار اس سب سے لطف اندوز بھی ہوتا ہے۔
ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک کم سن عمر بچہ آئسکریم لینے جاتا ہے اور آئسکریم فروش وہی سب کرتا ہے لیکن بچہ اس کا ایسا توڑ نکالتا ہے کہ دیکھنے والے دنگ رہ جاتے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آئسکریم فروش جیسے ہی اپنی اسٹک پیچھے کرتا ہے بچہ چالاکی سے اس کی اسٹک پکڑ لیتا ہے اور اس پر لگی ہوئی آئسکریم کو حاصل کرلیتا ہے۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے خوب پسند کی گئی، کوئی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوا تو کسی نے بچے کو اس کی حاضر دماغی پر داد دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News