Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

الیکشن کمیشن کے فیصلے سے ثابت ہوگیا کہ پی ٹی آئی امپورٹڈ پارٹی ہے، ترجمان پی ڈی ایم

Now Reading:

الیکشن کمیشن کے فیصلے سے ثابت ہوگیا کہ پی ٹی آئی امپورٹڈ پارٹی ہے، ترجمان پی ڈی ایم
حافظ حمداللہ

پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے ثابت ہوگیا کہ پی ٹی آئی امپورٹڈ پارٹی ہے۔

حافظ حمداللہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ عمران خان واحد لیڈر ہے جس نے خیرات میں بھی کرپشن ایجاد کیا، ستر صفحات پر مشتمل فیصلہ عمران خان کے جھوٹ کرپشن چوری بددیانتی جیسے سیاہ کارناموں کا مستند دستاویز ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان سیاہ کارناموں میں عمران خان سمیت تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کا نام ای سی ایل میں شامل ہونا چاہیے۔

حافظ حمداللہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے اکبر ایس بابر کے لگائے گئے الزامات واضح طور پر ثابت ہوئے، آئین کے آرٹیکل سترہ اور باسٹھ ون ایف کے تحت عمران خان کے خلاف کارروائی ضروری ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے نے ثابت کیا کہ تحریک انصاف فارن ایڈڈ اور امپورٹڈ پارٹی ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ وزیراعظم ہاؤس میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور حکمران اتحاد کا اجلاس آج پھر ہوگا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ آج کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے خلاف ریفرنس دائر کرنے سمیت دیگر امور زیر بحث آئیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزراء سید خورشید شاہ اور اعظم نذیر تارڑ کی سربراہی میں قائم کمیٹیاں اپنی الگ الگ سفارشات پیش کریں گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، پارٹی عہدیداروں اور اہم رہنماؤں کے نام ای سی ایل پر ڈالنے پر بھی غور ہوگا۔

خیال رہے کہ آج کے اجلاس کے بعد حکمران اتحاد اور پی ڈی ایم رہنماؤں کی مشترکہ پریس بریفنگ کا بھی قوی امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چکی مالکان نے کمشنر کراچی کے مقرر کردہ ریٹ مسترد کردیے
وزیراعلیٰ بلوچستان وکیل بنے کے بجائے جج بن کر فیصلہ کریں، امیر جماعت اسلامی
پنجاب حکومت کی بڑی کامیابی: نان روٹی ایسوسی ایشن 15 روپے کی روٹی فروخت کرنے پر رضا مند
اللہ تعالیٰ نے مجھے ماں کی دعاؤں سے اس مقام پر پہنچایا، محسن نقوی
12مئی جیسےسانحات سےسبق سیکھنےکی ضرورت ہے، بلاول بھٹو
آزاد کشمیر کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر حکومت کا بڑا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر