Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے،یوسف رضا گیلانی

Now Reading:

پاکستان معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے،یوسف رضا گیلانی
یوسف رضا گیلانی

نگراں حکومت کا کام صاف شفاف الیکشن کرانا ہے، یوسف رضا گیلانی

یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر عارف علوی کا بیان کہ سائفر کو سازش نہیں سمجھتا عمران خان کے بیانیہ کو زمین بوس کردیا ہے، الیکشن کمیشن کی طرف سے ضمنی انتخابات کو ملتوی نہ کرنے کے فیصلے کو خوش آئند کہتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ڈالر، پٹرولیم مصنوعات اور گھی سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے پاکستان معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے یہ بھی کہا کہ مشکلات میں پھنسے سیلاب زدگان کی امداد کے لئے قومی و بین الاقوامی سطح پر پی ڈی ایم حکومت کی کوششیں جاری ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان میں افراتفری و معاشی عدم استحکام پھیلانے کے لئے لوگوں سے حلف لیتے پھر رہے ہیں جبکہ عمران خان پاکستان میں سیاسی انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

Advertisement

یوسف رضا گیلانی کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے اپنی سیاست کو داؤ پر لگا کر پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا جبکہ عمران خان نے جھوٹ کی بنیاد پر اداروں پر رقیق حملے اور ٹرینڈز چلوائے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے عالمی ڈونرز کو سیلاب زدگان کی امداد سے روکنے کی مذموم کوششیں کیں اور عوام میں سیاسی انتہا پسندی اور نفرت پھیلائی جبکہ ان کی تمام سازشوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے یہ بھی کہا کہ عوام کے سامنے سب کچھ بے نقاب ہو چکا ہے، ہمارے عملی اقدامات کو ہمیشہ عوام نے سراہا ہے، ملتان سمیت اس خطے کے لئے جتنے ترقیاتی منصوبے ہم لیکر آئے اس کا یہ موازنہ ہی نہیں کرسکتے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ موسیٰ گیلانی اب بھی قومی اسمبلی میں جاکر این اے 157 اور ملتان کے لئے میگا پراجیکٹس لائیں گے،16 اکتوبر علی موسیٰ گیلانی کی جیت اور سازشیں کرنے والوں کی شکست کا دن ثابت ہوگا جبکہ تحریک انصاف کو تو یہ بھی کلیئر نہیں کہ الیکشن لڑ کیوں رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہارجیت کھیل کا حصہ ہے، قومی ہاکی ٹیم نے پوری قوم کےدل جیت لیے، وزیراعظم
علی امین گنڈاپورنے بہت بدمعاشی کرلی اب مزیدنہیں کرنے دیں گے، فیصل کریم کنڈی
آصفہ بھٹوکو ڈرون سے زخمی ہونے کی وجہ سے شیخ زیداسپتال لایا گیا، یوسف رضا گیلانی
ہدف پورا کرنے کیلئے گندم کا ایک ایک دانا خریدیں گے، راناتنویرحسین
برطانیہ اور یورپ جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری
سندھ میں غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور ٹیکس دہندگان کے خلاف مہم شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر