Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کشمیری بھارت سے اپنا حق خودارادیت چھین کر رہیں گے، قمر زمان کائرہ

Now Reading:

کشمیری بھارت سے اپنا حق خودارادیت چھین کر رہیں گے، قمر زمان کائرہ
قمر زمان کائرہ

قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ کشمیری تمام تر حالات میں بھارت سے اپنا حق خودارادیت چھین کر رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے آزاد جموں و کشمیر کے 75 ویں یوم تاسیس کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ آج سے 75 سال قبل کشمیری عوام نے زبردست جدوجھد اور لازوال قربانیوں کی بدولت آزاد جموں و کشمیر حکومت کی بنیاد رکھ کر یہ ثابت کیا کہ وہ ہر قیمت پر بھارت کے تسلط سے آزادی چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آزادی کا یہ سفر آج بھی جاری ہے اور آج کا دن ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ غیور کشمیری اپنے حق خودارادیت کے حصول کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کا بچہ بچہ اپنے آباؤ اجداد کی طرح حق خودارادیت کے جذبے سے سر شار اور پر عزم ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کشمیری خواتین سے زیادتی ، پیلٹ گن کے استعمال ، ماورائے عدالت قتل جیسے بھارتی ریاستی دہشت گری کے ہتھکنڈے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو شکست دینے میں ناکام ہو چکے ہیں۔

Advertisement

مشیر آمور کشمیر کا کہنا تھا کہ کہ 05 اگست 2019 کے غیرقانونی اقدامات سے بھارت نے اسرائیل طرز پر مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی کوشش کی ہے اور اس ضمن میں لاکھوں غیرریاستی باشندوں کو ڈومیسائل اشو کیے جو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور چوتھے جینیوا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت کو یہ جان لینا چاہیے کہ کسی قسم کی ریاستی دہشت گری کشمیریوں کے عزم کو شکست نہیں دے سکتی اور کشمیری تمام تر حالات میں بھارت سے اپنا حق خودارادیت چھین کر رہیں گے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پاکستان کی حکومت مسلہ کشمیر کو دنیا کے تمام فورمز پر بھرپور انداز سے اجاگر کر رہی ہے ، وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دنیا کے ہر فورم پر کشمیروں کے حقوق کی آواز پر زور انداز سے بلند کی ہے۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ پاکستان تمام تر حالات میں اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مظفرگڑھ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی جاں بحق
ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی
خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں گورنر کیلئے مختص بلاک ختم کردیا گیا
پنجاب کےشہریوں کیلئےخوشخبری، فری آئی ٹی سٹی کا قیام
موبائل فونز ان لاک نہ کئے تو پی ٹی اے کا گھیراؤ کریں گے، انجمن تاجران
معاشی مسائل کے باوجود وفاقی حکومت نے 23 ارب کاپیکیج دیا، وزیراعظم آزاد کشمیر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر