Advertisement
Advertisement
Advertisement

لانگ مارچ کب ہوگا کسی کو تاریخ نہیں بتاؤں گا، عمران خان

Now Reading:

لانگ مارچ کب ہوگا کسی کو تاریخ نہیں بتاؤں گا، عمران خان
عمران خان

عمران خان نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کب ہوگا کسی کو تاریخ نہیں بتاؤں گا۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایوان وزیراعلیٰ 90شاہراہ قائد اعظم پر سینئر صحافیوں سے ملاقات کی جس میں انہوں نے صحافیوں  سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ موجودہ حکومت کو اپنی کرپشن کا ڈر ہے لیکن مجھے کوئی ڈر نہیں۔

 انہوں نے کہا کہ شکر ہے انہوں نے سائفر کو تسلیم تو کیا لیکن سائیفر کہیں چوری نہیں ہوا، سائیفر کی ماسٹر دستاویز دفتر خارجہ میں ہوتی ہے۔

چئیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ان کو ایک بار پھر این آر او دے دیا گیا، کمیٹی مجھے بلاتی ہے تو پہلے یہ پوچھو ں گا کہ ڈونلڈ لو نے کس کو ہٹانے کا حکم دیا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہر چیز ریکارڈ ہوتی ہے، تاریخ میں نے اپنے تک رکھی ہے، لانگ مارچ کب ہوگا کسی کو تاریخ نہیں بتاؤں گا، شاہ محمود قریشی میرے وائس چیئرمین ہیں لیکن ان کو بھی نہیں بتایا۔

Advertisement

عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن جانبدار ہے یہ مجھے نااہل کروانا چاہتے ہیں، 16اکتوبر دور لگتا ہے، ہوسکتا ہے ضمنی انتخاب کی نوبت ہی نہ آئے۔

 انہوں نے یہ بھی کہا کہ چیلنج ہے میرا ، زرداری اور نواز شریف کا توشہ خانہ کیس ایک ساتھ سن لیا جائے، میں نے کچھ غیر قانونی نہیں کیا جبکہ زرداری اور نوازشریف نے توشہ خانہ میں غیر قانونی طور پر قیمتی گاڑیاں لیں اور گھر لے گئے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہر کام مذاکرات سے ہوسکتا ہے، آخر میں تو مزاکرات سے ہی باتیں طے ہوتی ہیں جبکہ یہ اداروں کے سربراہ اپنی مرضی کے لگانا چاہتے ہیں جبکہ انہوں نے نیب چیئرمین مرضی کا لگا لیا۔

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ یہ خالی دھمکیاں دے رہا ہے، راناثناءاللہ کیسے ہمیں روکے گا؟اسلام آباد کے چاروں طرف تو ہماری حکومتیں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر