Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کی شکست کو اپ سیٹ نہیں کہوں گا، شاہد آفریدی

Now Reading:

پاکستان کی شکست کو اپ سیٹ نہیں کہوں گا، شاہد آفریدی
شاہد آفریدی نے پی ایس ایل کو الوداع کہہ دیا

شاہد آفریدی نے پی ایس ایل کو الوداع کہہ دیا

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ زمبابوے کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کو اپ سیٹ نہیں کہوں گا کیوں کہ انہوں نے اچھی کرکٹ کھیلی۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلدکپ کے گروپ 12 مرحلے میں زمبابوے کے ہاتھوں پاکستان کی بدترین شکست پر شائقین کرکٹ سمیت سابق کھلاڑی بھی مایوسی کا اظہار کررہے ہیں تاہم شاہد آفریدی نے اس جیت کا کریڈیٹ زمبابوے کی ٹیم کو دے دیا۔

Advertisement

سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے  ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا  ’’زمبابوے کے ہاتھوں قومی ٹیم کی شکست کو اپ سیٹ نہیں کہوں گا‘‘۔

شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ اگر آپ میچ دیکھیں تو پہلی گیند سے زمبابوے نے شاندار کرکٹ کھیلی، اور دکھایا کہ بیٹنگ پچ پر کم رنز کے ہدف کا دفاع کیسے کرتے ہیں، آپ کو جیت پر مبارکباد دیتا ہوں، آپ کی محنت اور لگن دکھائی دی۔

یہ بھی پڑھیں؛ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ایک اور اپ سیٹ، زمبابوے نے پاکستان شکست دیدی 

اس سے قبل پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں بھی بھارت کے ہاتھوں 4 وکٹوں کی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

واضح رہے کہ زمبابوے نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کو پہلی بار کسی بڑے ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دی جس سے قومی ٹیم کے اگلے مرحلے میں رسائی کے امکانات تقریباً ختم ہوگئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News

Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سہ فریقی سیریز: افغانستان کے انکار کے بعد پی سی بی کا زمبابوے سے رابطہ
آسٹریلوی کرکٹرز کا بھارتی کھلاڑیوں پر طنز، ویڈیو نے ہنگامہ کھڑا کردیا
ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کا امتزاج؛ کرکٹ میں نیا فارمیٹ ’’ٹیسٹ ٹوئنٹی‘‘ متعارف
راشد خان ون ڈے بولنگ رینکنگ میں نمبر ون، پاکستانی بولرز ٹاپ 10 سے باہر
لیونل میسی کے لئے بری خبر، اربوں روپے کا جھٹکا لگ گیا
سعودی عرب نے مسلسل تیسری بار فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر

الیکشن کمیشن نے فریال تالپور نااہلی کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا

Now Reading:

الیکشن کمیشن نے فریال تالپور نااہلی کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا
فریال تالپور نااہلی کیس

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے  فریال تالپور نااہلی کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان  میں  فریال تالپور نا اہلی کیس کی سماعت آج ہوئی  جس میں فریقین کے وکلاء کمیشن کے سامنے پیش  ہوئے۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ میری درخواست بہت کلیئر ہے، فریال تالپور نے اثاثے صحیح طریقے سے ڈیکلیئر نہیں کئے اور حقائق کو چھپایا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے مانا کہ صرف ایف بی آر میں اثاثے ڈیکلیئر کئے ہیں۔

Advertisement

فریال تالپور کے وکیل کمیشن کے سامنے پیش ہوئے اور بتایا کہ یہ نان ڈیکلیریشن کا کیس نہیں ہے کیونکہ تمام اثاثوں کو ڈیکلیئر کیا گیا  ہے جس کے بعد ان کا کیس تو یہاں پر ختم ہوجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پراپرٹیز کو اپنے وقت پر ڈیکلیئر کیا گیا  ہے جس پر ممبران کمیشن  نے کہا کہ آپ ریکارڈ سے دکھا دیں، پھر کیس ہی ختم ہوجائیگا۔

فریال تالپور کے وکیل نے کہا کہ اگر اسپیکر غلطی کرے تو میں اس کا ذمہ دار نہیں ہوں، میں تو کہتا ہوں اسپیکر کو کرنا چاہیے تھا اور مجھے اس خط کا پتہ نہیں جس کا آپ ذکر کررہے ہیں۔

اس موقع پر ممبران کمیشن  نے کہا کہ اسپیکر نے کہا کہ میرا اختیار نہیں ہے یہ الیکشن کمیشن کا کام ہے جس پر فریال تالپور کے وکیل نے کہا کہ سپیکر نے یہ سوال بھیجا ہی نہیں الیکشن کمیشن کو کہ آپ فیصلہ کریں۔

ممبران کمیشن نے سوال کیا کہ کیا یہ وہی پراپرٹی ہے جو آپ نے ڈیکلیئر کی ہے ؟ جس پر فریال تالپور کے وکیل نے کہا کہ مجھے ٹائم دے دیں تاکہ سرٹیفیکیٹ لیکر آسکوں۔

Advertisement

بعدازاں الیکشن کمیشن نے فریال تالپور نا اہلی کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔