Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سانحہ تیز گام کو تین سال مکمل،شہداء کے لواحقین کو معاوضہ نہ مل سکا

Now Reading:

سانحہ تیز گام کو تین سال مکمل،شہداء کے لواحقین کو معاوضہ نہ مل سکا

اسلام آباد(محمداویس) سانحہ تیز گام کو تین سال مکمل ہونے کے باوجود شہداء کے لواحقین کو معاوضہ نہ مل سکا،لواحقین ریلوے کے دفاتر کے چکر کاٹ کر مایوس ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ تیزگام میں جل کر 75مسافر جاں بحق جبکہ35 زخمی ہوئے تھے،سانحہ تیز گام کو تین سال گزرنے کے باوجود سانحہ کے وجوہات کا علم نہ ہوسکا اور نہ ہی انکوائری رپورٹ جاری کی جاسکی۔

کانٹینٹ سیل بول نیوز اسلام آباد کے مطابق 31 اکتوبر 2019کو کراچی سے راولپنڈی جانے والے تیزگام ایکسپریس کو رحیم یار خان کے قریب حادثہ پیش آیا جب چلتی ٹرین میں آگ لگ گئے جس کی وجہ سے 75مسافر جھلس کر جاں بحق اور 35 شدید زخمی ہوئے تھے جبکہ 8مسافر لاپتہ بھی ہوئے تھے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے فی کس 15لاکھ روپے انشورنس اور 5لاکھ سندھ حکومت نے دینے کا اعلان کیا، متاثرہ کوچز میں سفر کرنے والے کی اکثریت تبلیغی جماعت سے تھی اور وہ میرپورخاص سے ٹرین میں سوار ہوئے تھے۔

سانحے کے تین سال مکمل ہونے کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ سانحہ میں جاں بحق ہونے والے تمام مسافروں کو معاوضہ نہیں دیا جاسکا اور ان کے لواحقین ریلوے کے دفاتر کا چکر لگاکر مایوس ہوگئے ہیں۔

Advertisement

ایف جی آئی آر دوست علی لغاری نے انکوائری کے حوالے سے بتایا کہ آگ شارٹ سرکٹ سے لگی ہے جبکہ وزیر ریلوے شیخ رشید نے بتایا کہ آگ سلنڈر  کے چولہے کی وجہ سے لگی ہے جو مسافروں نے جلایا ہوا تھا جس کے بعد دوبارہ انکوائری کو حکم دیا گیا مگر تین سال گزرنے کے باجود اس کی رپورٹ بھی پبلک نہیں کی گئی ہے۔

وزارت و محکمہ ریلوے  کے ترجمان نے صرف اتنا بتایا کہ صرف 7 لواحقین کو پیسے نہیں ملے ہیں ان کو انشورنس کی رقم کی ادائیگی کے لیے اقدامات ہورہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مظفرگڑھ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی جاں بحق
ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی
خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں گورنر کیلئے مختص بلاک ختم کردیا گیا
پنجاب کےشہریوں کیلئےخوشخبری، فری آئی ٹی سٹی کا قیام
موبائل فونز ان لاک نہ کئے تو پی ٹی اے کا گھیراؤ کریں گے، انجمن تاجران
معاشی مسائل کے باوجود وفاقی حکومت نے 23 ارب کاپیکیج دیا، وزیراعظم آزاد کشمیر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر