Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کی درخواست پر سماعت، لیگی رہنما کے وکیل نےدلائل کیلئےمہلت مانگ لی

Now Reading:

عمران خان کی درخواست پر سماعت، لیگی رہنما کے وکیل نےدلائل کیلئےمہلت مانگ لی
اسلام آباد ہائی کورٹ

توشہ خانہ کیس کے معاملے میں محسن شاہ نوازرانجھا کے وکیل نے عدالت سے دلائل کے لیے ایک ہفتے کی مہلت مانگ لی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ کیس کے معاملے پرالیکشن کمیشن کے نااہلی فیصلے کے خلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

عمران خان کے وکیل علی ظفر، الیکشن کمیشن کے وکلا کے علاوہ لیگی رہنما محسن شاہ نواز رانجھا اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کرتے ہوئے کہا کہ پہلے علی ظفر صاحب دلائل شروع کر لیں۔

وکیل الیکشن کمیشن نے مؤقف اپنایا کہ پارٹی کی صدارت سے ہٹانے کی کارروائی شروع کی ہے، سیشن کورٹ میں عمران خان کے خلاف فوجداری مقدمہ قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ ہوا ہے۔

Advertisement

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ دو سے تین ہفتوں میں سن کر فیصلہ کردیں گے۔

فیصل واوڈا کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا ذکر

اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ کیس کی سماعت کے دوران فیصل واوڈا کیس کے سپریم کورٹ کے فیصلے کا ذکرہوا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے دلائل میں کہا کہ 62 ون ایف کے تحت ڈیکلیریشن نہ ہونے کے سبب اسپیکر قومی اسمبلی کا فیصلہ غیر قانونی اورغیرآئینی تھا۔

بیرسٹرعلی ظرنے دلائل میں کہا کہ الیکشن کمیشن کورٹ آف لا نہیں، 62 ون ایف کی دیکلیریشن نہیں دے سکتا، الیکشن کمیشن کے پاس کسی ممبر کو نااہل کرنے کا اختیار نہیں۔ سپریم کورٹ کے فیصلے موجود ہیں کہ الیکشن کمیشن کورٹ آف لاء نہیں ہے۔

عدالتِ عالیہ نے استفسار کیا کہ آرٹیکل 63 ایف کے تحت نااہلی سے تو صادق اور امین والی بات نکل گئی؟ جس پر وکیل عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے فیصل واڈا کیس کو مدنظر رکھتے ہوئے میرے مؤکل کے خلاف فیصلہ دیا۔ اسپیکر نے الیکشن کمیشن کو درخواست کے اوپر ریفرنس بیجھا۔

بیرسٹر علی ظفر نے مذید دلائل دیے کہ الیکشن کمیشن نے متعلقہ ٹرائل کورٹ کو کیس بیجھا ہے جہاں اس پر باقاعدہ ٹرائل ہوگا۔ ٹرائل کورٹ اگر خلاف فیصلہ دیں تب الیکشن کمیشن نااہلی کا فیصلہ کریگی۔ عمران خان نے 20 فیصد ادائیگی کے بعد تحفے حاصل کئے، چالان کی کاپی فراہم کی ہے۔

Advertisement

لیگی رہنما محسن شاہ نوازرانجھا کے وکیل نے عدالت سے دلائل کے لیے ایک ہفتے کی مہلت مانگ لی۔

 عدالت نے کیس کی سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کر دی، آئندہ سماعت پر بھی دلائل جاری رہیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر