Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کو ملتان ٹیسٹ جیتنے کیلیے 157 رنز درکار، 4 وکٹ پر 198 رنز بنالیے

Now Reading:

پاکستان کو ملتان ٹیسٹ جیتنے کیلیے 157 رنز درکار، 4 وکٹ پر 198 رنز بنالیے
ملتان ٹیسٹ

ملتان ٹیسٹ

ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ کی جانب سے دیے گئے 355 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے دن کے اختتام تک 4 وکٹ کے نقصان پر 198 رنز بنالیے ہیں.

پاکستان کو ملتان ٹیسٹ جیتنے اور سیریز برابر کرنے کے لیے ابھی بھی مزید 157 رنز بنانے ہوں گے۔ سعود شکیل 54 اور فہیم اشرف 3 رنز کے ساتھ چوتھے دن کے کھیل کا آغاز کریں گے۔

قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق کی انجری کے باعث پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں عبد اللہ شفیق کے ساتھ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا۔

محمد رضوان 30 رنز بنا کر اینڈرسن کی گیند پر بولڈ ہوئے اور کپتان بابر اعظم اولی روبنسن کی شاندار ان سوئنگ گیند پر ایک رن بنا کر بولڈ ہوئے  جب کہ عبد اللہ شفیق بھی 45 رنز بنا کر مارک ووڈ کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ امام الحق نے 80 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی اور وہ 104 گیندوں پر 60 رنز بنانے کے بعد دن کے اختتام سے کچھ اوورز پہلے ہی اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔

امام الحق کی واپسی

Advertisement

رواں سیریز میں تیسرے پاکستانی کھلاڑی انجری کا شکار ہوئے۔ امام الحق سے پہلے حارث رؤف اور نسیم شاہ بھی انجریز کا شکار ہوئے ہیں۔

امام الحق کو ٹانگ میں تکلیف کے باعث اسپتال لے جایا گیا تھا،  امام الحق دائیں ٹانگ میں ہیم اسٹرنگ کی تکلیف محسوس کر رہے تھے جس کے باعث انہیں ایم آر آئی اسکین کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔

انگلینڈ کی دوسری اننگز

ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ نے اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز 202 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ کے ساتھ کیا تو ہیری بروک 74 اور بین اسٹوکس 16 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے تاہم انگلینڈ کی 5 وکٹیں اپنے گزشتہ روز کے اسکور میں صرف 73 رنز کے اضافہ کر پائیں اور پوری ٹیم 275 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

تیسرے روز پہلے آؤٹ ہونے والے انگلش کھلاڑی بین اسٹوکس تھے جو 41 رنز بنا کر نواز کی گیند پر محمد علی کے ہاتھوں کیش آؤٹ ہوئے جب کہ ہیری بروک نے اپنی سنچری مکمل کی اور وہ 108 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پہلی اننگز میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرنے والے محمد ابرار نے اگلے آنے والے بیٹر اولی روبنسن کو 3 رنز پر ہی بولڈ کر کے پویلین کی راہ دکھائی۔

Advertisement

پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں محمد ابرار نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ 3 وکٹیں زاہد محمود کے حصے میں آئیں، ایک کھلاڑی کو نواز نے آؤٹ کیا جب کہ دو انگلش بیٹرز رن آؤٹ ہوئے۔

پہلی اننگز 

واضح رہے کہ انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 281 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستان کی ٹیم صرف 202 رنز ہی بناسکی اور یوں انگلینڈ کو 79 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔

پاکستان کا اسکواڈ

کپتان بابراعظم، امام الحق، عبداللہ شفیق، سعود شکیل، محمد رضوان، آغا سلمان، محمد نواز، فہیم اشرف، زاہد محمود، ابرار احمد اور محمد علی شامل ہیں۔

انگلینڈ کا اسکواڈ

Advertisement

کپتان بین اسٹوکس، زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، ول جیکس، اولی رابنسن، جیک لیچ، مارک ووڈ اور جیمز اینڈرسن شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹی 20 ورلڈ کپ 2024، پاک بھارت ٹاکرا کس اسٹیڈیم میں ہو گا ؟
لیجنڈ ایتھلیٹ نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کی فتح کی پیش گوئی کر دی
نیپال کے سابق کرکٹ کپتان کو ریپ کے الزام سے بری کر دیا گیا
حسن علی کو تیسرا ٹی ٹوئنٹی کھلانے کی وجہ سامنے آگئی 
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ کے اعلان میں تاخیر میں رمیز راجہ برہم
انگلینڈ کے خلاف اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی، بابراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر