Advertisement
Advertisement
Advertisement

روس جوہری معاہدے کی پاسداری نہیں کر رہا ہے، امریکہ

Now Reading:

روس جوہری معاہدے کی پاسداری نہیں کر رہا ہے، امریکہ

امریکہ نے الزام عائد کیا ہے کہ روس دونوں ملکوں کے مابین جوہری معاہدے کی پاسداری نہیں کر رہا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے آج کہا کہ روس نیو اسٹارٹ کی تعمیل نہیں کر رہا ہے، جو کہ دنیا کی دو اہم جوہری طاقتوں کے درمیان ہتھیاروں کے کنٹرول کے آخری باقی ماندہ معاہدہ ہے۔

کانگریس کی درخواست کا جواب دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ نے معائنہ معطل کرنے اور مذاکرات منسوخ کرنے کے لیے روس کو قصوروار ٹھہرایا لیکن اس کے سرد جنگ کے حریف پر جوہری وار ہیڈز کو طے شدہ حدود سے زیادہ پھیلانے کا الزام نہیں لگایا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ روس کے ساتھ ’آخری یوکرینی کے زندہ رہنے ‘ تک لڑنے کے لیے تیار ہے: ماسکو

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو کے انکار سے امریکی-روسی جوہری ہتھیاروں کے کنٹرول کی عملداری کو خطرہ ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق روس کے پاس مکمل تعمیل کی طرف واپس آنے کا واضح راستہ ہے، روس کو صرف اتنا کرنے کی ضرورت ہے کہ وہ اپنی سرزمین پر معائنہ کی سرگرمیوں کی اجازت دے۔

Advertisement

امریکی محکمہ خارجہ نے اس بات کا  بھی اعلان کیا کہ روسی معائنہ کاروں کو امریکہ جانے اور معائنہ کرنے سے روکنے والی کوئی چیز نہیں ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ ماسکو نے اگست کے اوائل میں اعلان کیا تھا کہ وہ نیو اسٹارٹ کے تحت اپنے فوجی مقامات کے امریکی معائنہ کو معطل کر رہا ہے۔ اس نے کہا کہ یہ روس کی طرف سے معائنے میں امریکی رکاوٹ کا جواب دے رہا ہے، اس الزام کی واشنگٹن نے تردید کی تھی۔

گزشتہ سال کے دوران دونوں طاقتوں کے درمیان سفارت کاری کم سے کم رہی ہے کیونکہ امریکہ نے روس کو اقتصادی طور پر سزا دینے اور یوکرین کو اربوں ڈالر کے ہتھیاروں سے مسلح کرنے کی مہم کی قیادت کی ہے۔

روس نے نیو سٹارٹ کے تحت 29 نومبر کو قاہرہ میں شروع ہونے والے مذاکرات کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا تھا اور امریکہ پر زہریلے پن اور دشمنی کا الزام عائد کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکہ نے گزشتہ ایک سال میں اسرائیل کو ریکارڈ فوجی امداد فراہم کی
بھارتی فضائیہ کے ناقص انتظامات؛ ایئر شو کے دوران 5 شہری ہلاک اور سینکڑوں بیمار
اسرائیل کا بیروت پر ایک اور بڑا حملہ؛ متعدد عمارتیں تباہ
فرانس سے برطانیہ جانے کی کوشش میں کئی تارکین وطن ڈوب گئے
اسرائیل کا حزب اللہ کے اہم رہنما ہاشم صفی الدین کو شہید کرنے کا دعویٰ
حزب اللہ کا اسرائیلی ٹینک کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر