 
                                                      بٹر پاپ کارن تیار کرنے والا شخص سوشل میڈیا پر وائرل
امریکہ کے ایک فلم تھیٹر میں موجود بٹر پاپ کارن تیار کرنے والا شخص سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہے۔
“بٹر کنگ” تھیٹر کا ملازم منفرد انداز میں پاپ کارن بنانے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک آدمی بہت تیز رفتار کے ساتھ پاپ کارن تیار کررہا اورساتھ ہی اس شخص کو پاپ کارن کو کارن باکس میں ڈالتے اور بڑی مہارت سے بٹر شامل کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں واضح طور پردیکھا جا سکتا ہے کہ چاس نامی شخص پہلے پاپ کارن بالٹی لیتا ہے جس میں تھوڑے پاپ کارن شامل کرتا ہے اور پھر بٹر ڈالتا ہے اس کے بعد پھر یہ مرحلہ دو بار مزید دہراتا ہے۔
مزید پڑھیں
https://www.bolnews.com/urdu/amazing/2022/10/306749/
چاس نامی شخص کے اس پاپ کارن کے جہاں سوشل میڈیا پرچرچے ہو رہے وہیں بہت سے صارفین جنہوں نے امریکہ تھیٹر کے پاپ کارن کھانے کا تجربہ کیا ہے اس کے ذائقے کے حوالے سے اپنا اپنا تجربہ بیان کر رہےہیں۔
دنیا بھر میں آج کل منفرد انداز اپنا کر کھانے پینے کی چیزوں کوپیش کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوتی رہتی ہیں۔
واضح رہے کہ بعض اوقات سوشل میڈیا پر کچھ نیا کرنے کے جوش میں ایسے کھانوں کو متعارف کروا دیا جاتا ہے جنہیں لوگوں کے جانب سے کچھ خاص پسند نہیں کیا جاتا بلکہ کھانوں کے اصل ذائقوں کو تبدیل کرنے پرتنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 