Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے مزید 35 ارکان کے استعفے منظور کرلیے

Now Reading:

اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے مزید 35 ارکان کے استعفے منظور کرلیے
پی ٹی آئی کے مزید استعفیٰ منظور

پی ٹی آئی کے مزید استعفیٰ منظور

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے مزید 35 ارکان کے استعفے منظور کرلیے۔ 

شہباز سرکار نے پاکستان تحریک انصاف کا قومی اسمبلی میں واپسی کا راستہ روکنے کے لیے نئی حکمت عملی کے تحت پی ٹی آئی کے مزید 35 ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کرلیے ۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے مزید 35 ارکان اسمبلی کے استعفی منظور کرلیے۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ان نشستوں کو خالی قرار دیتے ہوئے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

گزشتہ روز پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے قومی اسمبلی میں واپسی کے حوالے سے ایک بیان دیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہم نگران سیٹ اپ کے لیے اسمبلی میں واپسی جاسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ عمران خان کی قومی اسمبلی میں ممکنہ واپسی کو روکنے کیلئے ن لیگ متحرک

Advertisement

علاوہ ازیں پی ٹی آئی کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے پر بھی غور کیا جارہا تھا جس کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منطور کرلیے۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے متعدد بار کہنے کے باوجود اسپیکر قومی اسمبلی نے ان کے استعفے منظور نہیں کیے تھے اور تمام ارکان اسمبلی کو فرداً فرداً پیش ہونے کا کہا تھا۔

تاہم عمران خان کی نئی حکومت عملی سامنے آتے ہی شہباز سرکار نے اہم اجلاس بلایا جس میں پی ٹی آئی کی اسمبلی میں واپسی کے حوالے سے حکومت عملی مرتب کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں؛ قومی اسمبلی میں واپسی اور اعتماد کے ووٹ کا پلان

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے جن ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کیے گئے ہیں ان میں مراد سعید، عمر ایوب، اسد قیصر، پرویز خٹک، عمران خٹک، شہریار آفریدی، قاسم سوری، نجیب ہارون،ا سلم خان شامل ہیں۔

اس کے علاوہ آفتاب جہانگیر، عطاء اللہ، آفتاب حسین صدیقی، علی حیدر زیدی، عالمگیر خان، سیف الرحمان، فہیم خان زرتاج گل، شاہ محمود قریشی، ملک عامر ڈوگر، شفقت محمود، حماد اظہر، ثناء اللہ مستی خیل،  فواد احمد، منصور حیات کے استعفے بھی منظور کیے گئے ہیں۔

Advertisement

اسی طرح مخصوص نشستوں پر عالیہ حمزہ ملک اور کنول شوزب کے استعفے بھی منظور کرلیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ اسپیکر نے 11 ارکان کے استعفے منظور کرلیے

اس سے قبل 28 جولائی 2022 کو بھی اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے 11 ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کیے تھے۔

قومی اسمبلی سے ڈی نوٹیفائی ہونے والے ارکان میں علی محمد خان، فضل محمد خان، شوکت علی، فخر زمان خان، فرخ حبیب، اعجاز شاہ، جمیل احمد خان، اکرم چیمہ ، شیریں مزاری، شاندانہ گلزار، عبدالشکور شاد ، شیریں مزاری اور شاندانہ گلزار خان شامل تھے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مستعفی وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف عدم اعتماد کا معاملہ موخر
جامشورو پولیس سے مقابلے میں ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت ہوگئی، 2 کا تعلق پنجاب سے نکلا
کراچی: 9 ماہ 10 روز میں ٹریفک حادثات میں 665 افراد جاں بحق، 10 ہزار سے زائد زخمی
ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں، وزیراعظم
کراچی : 9 ماہ 10 دن میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 69 شہری زندگیوں سے محروم
قوم خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے، محسن نقوی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر