Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

امپورٹڈ حکومت، عدلیہ اور سیکورٹی ادارے کو انسانیت کا احساس کرنا چاہیے، عمر ایوب 

Now Reading:

امپورٹڈ حکومت، عدلیہ اور سیکورٹی ادارے کو انسانیت کا احساس کرنا چاہیے، عمر ایوب 
عمر ایوب

عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت، عدلیہ اور سیکورٹی ادارے کو انسانیت کا احساس کرنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ الحمدللہ، سینیٹر اعظم خان سواتی صاحب کو رہا کر دیا گیا، اعظیم سواتی نے وہ برداشت کیا جو کسی کو برداشت نہیں کرنا چاہیے تھا۔

 رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب خان نے مزید کہا کہ اعظیم سواتی کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اس کے خاندان کو ذہنی اذیت کا نشانہ بنایا گیا، امپورٹڈ حکومت، عدلیہ اور سیکورٹی ادارے کو انسانیت کا احساس کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ تحریکِ انصاف کے سینئررہنما سینیٹراعظم سواتی کو سی آئی اے سینٹر سے رہا کردیا گیا ہے۔

سینیٹر اعظم سواتی کی رہائی کے لیے لیگل ٹیم سی آئی اے پہنچی، لیگل ٹیم روبکار لے کر تھانہ سی آئی اے پہنچی۔

لیگل ٹیم روبکار متعلقہ تفتیشی افسر کو وصول کروائے گئے، کاغذی کارروائی مکمل ہونے کے بعد اعظم سواتی کو رہا کیا گیا۔

سینئررہنما اعظم سواتی کی رہائی کے موقع پر تھانہ سی آئی اے کے باہر پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔

Advertisement

اعظم سواتی کی میڈیا سے گفتگو

رہائی کے بعد سینیٹراعظم سواتی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں سب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، پاک افواج سے متعلق میں وہی کہتا ہوں جو میرا لیڈر کہتا ہے۔

اعظم سواتی نے کہا کہ رجیم چینج سے متعلق میرے کپتان نے بھی کہا تھا فوج بھی میری ملک بھی میرا ہے۔ ان لوگوں نے میرے اوپر ایف آئی آر کی انہوں نے ملک کے ہرادارے کو ختم کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جسٹس عامرفاروق کے فیصلوں پراپنے کپتان سے ملنے کے بعد بات کرونگا۔ اس ملک کو بچانے کے لیے ضروری ہے عمران خان کاساتھ دیں۔ میں پی ٹی آئی قائدین سے کہتا ہوں جلسے جلوسوں سے نکلیں۔

اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ آج کل چند اشخاص کی حکومت ہے جو وہ کہتے ہیں بس وہی ہوتا ہے۔ ویڈیوز بنانے والے بھیجنے والے مجرم ہیں۔ لوگوں کو بلیک میل کرنے والوں تمہاری ماں بہن بیٹیاں ہیں۔

رہائی کے احکامات

Advertisement

اسپیشل جج سنٹرل اسلام آباد میں سینیٹراعظم سواتی کی جانب سے متنازع ٹوئیٹ کے معاملے میں اعظم سواتی کے صاحبزادے ایڈوکیٹ عثمان سواتی اور ایڈوکیٹ سہیل خان سواتی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

اعظم سواتی کے وکلا کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ کا آڈر پیش کیا گیا اور عدالت سے کہا گیا کہ ضماتی مچلکے نقد کی صورت میں جمع کروانا چاہتے ہیں۔

عدالت نے ضمانتی مچلکے نقد میں جمع کروانے کی استدعا منظور کرلی اور استفسار کیا کہ آڈر آج ملا ہے؟ جس پر سہیل سواتی نے کہا کہ تحریری آڈر آج ملا ہے، عدالت نے دو لاکھ کے مچلکوں کا حکم دیا تھا۔

وکیل اعظم سواتی نے کہا کہ اعظم سواتی کیس میں انٹرنل پروسیجرکو فالو نہیں کیا گیا جس کے بعد عدالت نے انٹرنل پروسیجر سے متعلق ایس او پیز 2020 فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مظفرگڑھ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی جاں بحق
ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی
خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں گورنر کیلئے مختص بلاک ختم کردیا گیا
پنجاب کےشہریوں کیلئےخوشخبری، فری آئی ٹی سٹی کا قیام
موبائل فونز ان لاک نہ کئے تو پی ٹی اے کا گھیراؤ کریں گے، انجمن تاجران
معاشی مسائل کے باوجود وفاقی حکومت نے 23 ارب کاپیکیج دیا، وزیراعظم آزاد کشمیر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر