Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہباز شریف اور خواجہ آصف کے پروڈکشن آرڈر کیخلاف اپیل مسترد

Now Reading:

شہباز شریف اور خواجہ آصف کے پروڈکشن آرڈر کیخلاف اپیل مسترد
سپریم کورٹ

شہباز شریف اور خواجہ آصف کے پروڈکشن آرڈر کیخلاف اپیل مسترد

سپریم کورٹ نے شہباز شریف اور خواجہ آصف کے پروڈکشن آرڈر کیخلاف اپیل مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق عدالت عظمٰی نے وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف کے خلاف اپیل نا قابل سماعت قرر دے کر خارج کر دی۔

ریاض حنیف راہی نے پروڈیکشن آرڈر اجراء کیخلاف اپیل دائر کی تھی جس پر جسٹس اعجاز الااحسن کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔

وکیل درخواست گزارنے مؤقف اپنایا کہ شہباز شریف دوران نیب حراست پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین بنے۔ پارلیمنٹ ایسا رولز نہیں بنا سکتی جو کسی دوسرے قانون کے منافی ہو۔

ریاض حنیف راہی نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ جن کےخلاف تحقیقات ہو رہی ہوتی ہیں وہ پروڈکشن آرڈر آتے ہیں۔ نیب زدہ پروڈکشن آرڈر پر پارلیمنٹ آ کراپنے خلاف تحقیقات پر تقریر کرتے ہیں۔

Advertisement

جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ آپ کا حق دعوی نہیں بنتا۔ شہباز شریف، خواجہ سعدرفیق کو آپ فریق کیسے بنا سکتے ہیں۔ پارلیمنٹ کے معاملات میں کیسے مداخلت کر سکتے ہیں۔

بعد ازاں سپریم کورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف کے خلاف اپیل نا قابل سماعت قرر دے کر خارج کر دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز کے نو منتخت عہدیداروں کو وزیر اعظم کی مبارکباد
اسپیکر قومی اسمبلی کا پریس گیلری سے موبائل فوٹیج بنانے کا نوٹس
تمباکو کی کھپت کم کرنے کے لئے قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے، ڈبلیو ایچ او تحقیق
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری
کسانوں کا جوش بتا رہا ہے کہ تحریک شروع ہو چکی ہے، امیر جماعت اسلامی
پنجاب میں 2 ہزار ایکڑ پر گارمنٹ سٹی کے قیام کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر