
آئی سی سی کی جانب سے راولپنڈی کی پچ کو ڈی میرٹ پوائنٹ دینے کے خلاف پی سی بی نے اپیل دائر کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میچ کی پچ کو آئی سی سی نے ڈی میرٹ پوائنٹ دیا تھا، اس میچ کے پہلے دن انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگ میں ریکارڈ مجموعہ حاصل کیا تھا۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ پچ کو ڈی میرٹ پوائنٹ دینے کے خلاف مکمل کیس تیار کر کے آئی سی سی میں اپیل کر دی گئی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ڈی میرٹ پوائنٹس کے طریقہ کار کے برعکس راولپنڈی ٹیسٹ کی پچ کو ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا ہے اس کے خلاف اپیل کرنا ہمارا حق تھا۔
یہ بھی پڑھیں : پی سی بی کا قومی ٹیم کا کوچنگ اسٹاف بدلنے کا فیصلہ
پی سی بی نے اپنی اپیل میں آئی سی سی کو کہا ہے کہ پنڈی کی پچ میں باؤنس ناہموار نہیں تھا اور اوسط سے کم درجے کی قرار دیئے جانے کے تمام پہلو مکمل نہیں ہوتے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ وہ پی سی بی ڈی میرٹ پوائنٹ واپس لیے جانے کے لیے پر امید ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پنڈی ٹیسٹ کی پچ کو اوسط سے کم قرار دیا گیا
میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے فیصلے پر پچ کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ ملا تھا، انگلینڈ نے پنڈی ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی تھی.
یاد رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران بھی راولپنڈی کی پچ کو ڈی میرٹ پوائنٹ ملا تھا.
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News