Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

Now Reading:

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک
پرویز مشرف

سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو کراچی میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کردیا گیا۔ 

سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو کراچی میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کردیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سابق صدر پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (CJCSC) اور چیف آف آرمی اسٹاف (COAS) جنرل پرویز مشرف کی نماز جنازہ آج پولو گراؤنڈ ملیر کینٹ کراچی میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا۔

نماز جنازہ میں جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد، سابق آرمی چیف جنرل ریٹائر قمر جاوید باجوہ ،جنرل ریٹائر اشفاق پرویز کیانی ، جنرل عاصم سلیم باجوہ، شجاع پاشا اور ظہیر اسلام نے شرکت کی جبکہ جنازے میں عمران اسماعیل، فاروق ستار، فواد چوہدری ، امیرمقام ، خالد مقبول صدیقی ، مصطفیٰ کمال اور فروغ نسیم سمیت دیگر بھی شریک ہوئے۔

بعدازاں پرویزمشرف کی آرمی قبرستان میں فوجی اعزازکے ساتھ تدفین کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں؛ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف انتقال کر گئے

Advertisement

خیال رہے کہ 5 فروری کو سابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف دبئی میں انتقال کرگئے تھے، وہ دبئی کے نجی اسپتال میں کافی عرصے سے زیر علاج تھے، انکا انتقال امریکن اسپتال دبئی میں ہوا۔

پرویزمشرف 11 اگست 1943 کو دہلی میں پیدا ہوئے، انہوں نے کراچی کے سینٹ پیٹرک ہائی اسکول سے تعلیم حاصل کی اور بعد میں ایف سی کالج لاہور سے تعلیم حاصل کی۔

سابق صدر پرویز مشرف نے 1961 میں پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا اور انہوں نے بعد میں اسپیشل سروسز گروپ میں شمولیت اختیار کی۔

پرویزمشرف نے 1965 اور 1971 کی جنگوں میں بھی حصہ لیا تاہم پرویزمشرف 7 اکتوبر 1998 کو چیف آف آرمی اسٹاف کے عہدے پر فائز ہوئے انہوں نے 1999 میں مارشل لاء نافذ کر کے چیف ایگزیکٹو کاعہدہ سنبھالا۔

سابق صدر پرویز مشرف اپریل 2002 میں ریفرنڈم کرا کر باقاعدہ صدر پاکستان منتخب ہوئے اور 2004 میں 17 ویں ترمیم کے ذریعے مزید 5سال کیلئے باوردی صدر منتخب ہوئے۔

پرویز مشرف 18 اگست 2008 کو مستعفی ہو کر بیرون ملک چلے گئے تھے تاہم پرویز مشرف بول نیوز پر’’سب سے پہلے پاکستان‘‘ پروگرام بھی کرتے رہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی ایم ایف کے پاس جانا ناکامی کی علامت ہے، شاہد خاقان عباسی
بطور وزیر اعظم میں نے 58-2 بی کا خاتمہ کیا، یوسف رضا گیلانی
چینی برآمد کرنے کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے، شوگر ملز ایسوسی ایشن
مولانا فضل الرحمان کا ذمہ داران سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب
کالی چائے کے ٹیکس چھوٹ کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن
چنگاری نے 2 کروڑ سے زائد کی گندم جلا کر راکھ کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر