Advertisement
Advertisement
Advertisement

90 روز میں انتخابات نہ کرانا آئین کی خلاف ورزی ہے، عمران خان

Now Reading:

90 روز میں انتخابات نہ کرانا آئین کی خلاف ورزی ہے، عمران خان
عمران خان

سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ انتخابات کے انعقاد پر بہانے بنائے جارہے ہیں جب کہ آئین کہتا ہے 90 روزمیں الیکشن ہونے چاہئیں اور انتخابات نہ کرانا آٓئین کی خلاف ورزی ہے۔

لاہور میں ویڈیو لنک کے ذریعے اسکالرز اور طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ میں مذہبی اسکالرنہیں بلکہ تاریخ کا طالب علم ہوں لیکن میں نے اسلام کی تاریخ پڑھی ہے،۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کےنام پربنا، جب کہ چین اور دیگر ترقی یافتہ ممالک نبی کریمﷺ کےاصول پرچل رہے ہیں ، نبی کریمﷺ کےطریقوں پرچلنے والا معاشرہ ترقی کرے گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیا کی پہلی فلاحی ریاست مدینہ کی تھی، ریاست مدینہ کاپہلا اصول عدل وانصاف تھا، انسان اورجانوروں کےمعاشرےمیں بڑا فرق انصاف ہوتا ہے، انصاف قائم کرنے سے معاشرہ آزاد ہوجاتا ہے، نبی کریمﷺ کے دورمیں دنیا کا سب سے بڑا انقلاب آیا تھا، دنیا میں ممالک قومیت کی بنیاد پر وجود میں آئے۔

یہ بھی پڑھیں؛ عمران خان کی جیل بھرو تحریک میں خواتین بھی حصہ دار

Advertisement

انہوں نے کہا کہ غلام انسان نے کبھی بڑے کام نہیں کیے، جسمانی غلامی سے زیادہ خطرناک ذہنی غلامی ہے، غلام اچھےغلام بن سکتے ہیں، سوچنے کی صلاحیت ختم ہوجاتی ہے، ذہنی اور ثقافتی اثر قبول کرنا بھی غلامی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مغربی ممالک میں بڑے چوروں کواین آراونہیں ملتا، کبھی سنا مغربی ممالک میں بڑے چوروں کواین آراو دیا ہو؟ قبضہ گروپ کمزوروں کی زمین پرقبضہ کرتے ہیں، کبھی نہیں سنا  کہ یورپ میں قبضہ گروپ ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ صاحب اقتدارکی چوری سے ملک تباہ ہوجاتاہے، جن ممالک میں قانون کی حکمرانی ہے وہاں ترقی اور خوشحالی ہے لیکن پاکستان میں قانون صرف کمزور کے لیے ہوتا ہے، طاقتورجومرضی کرے کوئی پوچھنے والا نہیں۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری خارجہ پالیسی آزاد ہونی چاہیے، خارجہ پالیسی کسی کوخوش کرنے کے لیے نہیں ہونی چاہیے، آزاد خارجہ پالیسی کا مطلب عوام کے مفادات کوتحفظ ہے لیکن ہم نے امریکا کوخوش کرنےاور ڈالرز کے لیے جنگ میں حصہ لیا، دوسروں کی جنگ میں 80ہزارجانیں قربان کیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں انتخابات کے انعقاد پر بہانے بنائے جارہے ہیں،  آئین کہتا ہے 90 روزمیں الیکشن ہونے چاہئیں لیکن حکومت کہہ رہی ہے انتخابات کرانے کے لیے پیسے نہیں، انتخابات نہ کرانا آٓئین کی خلاف ورزی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پوری دنیا نے ہمارے ہیلتھ کارڈ کی تعریف کی، افسوس کہ حکومت نے ہیلتھ کارڈ ختم کردیا، غریب نجی اسپتال میں ہیلتھ کارڈ سےعلاج کرواسکتا تھا، پرائیویٹ سیکٹر دیہات میں اسپتال بنارہا تھا، جورک گیا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ روس سے اچھے تعلقات قائم کرنے کی کوشش کی اور ہم روس سے سستاتیل اورگندم لیناچاہتےتھے لیکن روس – یوکرین جنگ پرمذمت کرنے کا کہا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر