Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کو 4 مارچ تک تحریری دلائل جمع کرانے کا حکم 

Now Reading:

منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کو 4 مارچ تک تحریری دلائل جمع کرانے کا حکم 
سلیمان شہباز

منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کو 4 مارچ تک تحریری دلائل جمع کرانے کا حکم 

عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کے وکیل کو بھی تیاری کیلئے مہلت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق اسپیشل کورٹ سنٹرل لاہور میں وزیراعظم شہبازشریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے ایف آئی اے کو 4 مارچ تک تحریری دلائل جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے امجد پرویز ایڈووکیٹ کو بھی تیاری کیلئے مہلت دے دی۔

اسپیشل جج سنٹرل بخت فخر بہزاد نے کیس کی سماعت کی جبکہ سلیمان شہباز اپنے وکیل امجد پرویز کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

اسپیشل پراسیکیوٹر فاروق باجوہ اور تفتیشی افسربھی عدالت میں پیش ہوئے۔

Advertisement

ایف آئی اے مجازحکام کی جانب سے منظوری کے بعد رپورٹ اور مزید گواہوں کی فہرست عدالت میں پیش کی گئی۔

سلیمان شہباز کے وکیل امد پرویز نے کہا کہ مناسب ہوگا کہ عدالت کی فائل دیکھنے کی اجازت دی جائے۔ ایف آئی اے نے نئی رپورٹ پیش کی ہے جس کا جائزہ لینا ہے۔

اسپیشل جج سنٹرل بخت فخربہزاد نے وکیل سلیمان شہبنازسے استفسارکیا کہ آپ کو تیاری کیلئے کتنا وقت درکار ہے؟ جس پر ایڈووکیٹ امجد پرویز نے جواب دیا کہ عدالت 2 ہفتے کا وقت فراہم کر دے۔

واضح رہے کہ  ایف آئی اے نے سلیمان شہباز کو منی لانڈرنگ الزام سے بے گناہ قرار دے رکھا ہے۔ منی لانڈرنگ کیس کے ضمنی چالان میں سلیمان شہباز کو بے گناہ قراردیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز کے نو منتخت عہدیداروں کو وزیر اعظم کی مبارکباد
اسپیکر قومی اسمبلی کا پریس گیلری سے موبائل فوٹیج بنانے کا نوٹس
تمباکو کی کھپت کم کرنے کے لئے قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے، ڈبلیو ایچ او تحقیق
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری
کسانوں کا جوش بتا رہا ہے کہ تحریک شروع ہو چکی ہے، امیر جماعت اسلامی
پنجاب میں 2 ہزار ایکڑ پر گارمنٹ سٹی کے قیام کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر