Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

الیکشن سے فرار کے لیے عدلیہ پر دباؤ ڈالا جارہا ہے، عمران خان

Now Reading:

الیکشن سے فرار کے لیے عدلیہ پر دباؤ ڈالا جارہا ہے، عمران خان
عمران خان

عمران خان

سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قوم دیکھ رہی ہے کہ الیکشن سے فرار کے لیے عدلیہ پر دباؤ ڈالا جارہا ہے، عدلیہ پر دباؤ ڈالنے کے لیے بل جلد بازی میں پیش کیا گیا۔ 

قومی اسمبلی میں عدلیہ مخالف بل پیش ہونے پر رد عمل دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ہم بھی چاہتے ہیں، عدالتوں میں ریفارمز ہوں لیکن حکومت کی نیت پر شک ہے، شہباز شریف نے جلد بازی میں فیصلہ کیا اور بل پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں جو ہورہا ہے ، الیکشن چاہنے والی پارٹی ایسا نہیں چاہے گی اور یہ لوگ بھی عدلیہ کو آزاد نہیں دیکھنا چاہتے، قوم دیکھ رہی ہے کہ الیکشن سے فرار کے لیے عدلیہ پر دباؤ ڈالا جارہا ہے، عدلیہ پر دباؤ ڈالنے کے لیے بل جلد بازی میں پیش کیا گیا۔

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر آفتاب صدیقی کی سربراہی میں وفد نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے زمان پارک میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پی ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکریٹری ارسلان تاج اور رکن صوبائی اسمبلی شاہنواز جدون بھی موجود تھے۔

آفتاب صدیقی نے چیئرمین عمران خان کو کراچی میں جاری امپورٹڈ حکومت کی انتقامی کارروائیوں سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا، چیئرمین عمران خان نے انتقامی کارروائیوں کا شکار ارسلان تاج اور شاہنواز جدون کی ہمت اور حوصلے کو سراہا۔

Advertisement

ملاقات میں عمران خان نے کراچی میں عام انتخابات کی تیاری کیلئے اہم ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ کراچی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سیمنار منعقد کیے جائیں گے۔

اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی، ن لیگ سرکار ایک ہی تھالی کے چٹے بٹے ہیں، کراچی میں پی ٹی آئی کارکنان کے گھروں پر چھاپے گرفتاریاں انسانی حقوق کی پامالی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں آئین کی کھلی خلاف ورزیوں کا عمل جاری ہے، کراچی والے حقیقی آزادی کی تحریک میں ہمیشہ آگے رہے،  ظلم و جبر کے باوجود ڈٹے رہنے پر کراچی کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کا ایک اور اختیار ختم ہوگیا
پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ، پولیس جنرل ویریفیکیشن اور فارنر رجسٹریشن پر فیس ادا کرنا ہوگی
سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر قانونی امور پر ایوان صدر میں کنسلٹنٹ مقرر
میرا بانی سمیت کسی پی ٹی آئی رہنما سے رابطہ نہیں، شیخ رشید
پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر بات چیت جاری
کراچی، نیوچالی کی دکان میں سلنڈر دھماکہ، 1شخص جاں بحق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر