Advertisement
Advertisement
Advertisement

علیم ڈار آئی سی سی ایلیٹ پینل سے مستعفیٰ ہوگئے

Now Reading:

علیم ڈار آئی سی سی ایلیٹ پینل سے مستعفیٰ ہوگئے

پاکستان سے تعلق رکھنے والے معروف بین الاقوامی کرکٹ امپائر علیم ڈار ایلیٹ پینل سے مستعفیٰ ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف امپائر علیم ڈار انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ایلیٹ پینل سے مستعفیٰ ہو گئے ہیں۔

مستعفیٰ ہونے والے امپائر علیم ڈار کی جگہ پاکستان کے  احسن رضا آئی سی سی ایلیٹ امپائر پینل میں شامل ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ علیم ڈار نے 19 برس تک آئی سی سی ایلیٹ پینل میں امپائرنگ کی۔

Advertisement

علیم ڈار نے مجموعی طور پر ریکارڈ 435 انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کی.

علیم ڈار نے 144 ٹیسٹ میچز میں امپائرنگ کے لیے میدان میں اترے، انہوں نے 222 ون ڈے میچز اور 69 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں بھی امپائرنگ کی۔

Advertisement

علیم ڈار نے 2007 اور 2011 میں ورلڈ کپ فائنلز میں امپائرنگ کی.

علیم ڈار نے 2010 اور 2012 کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ فائنل میں بھی امپائرنگ کی.

علیم ڈار نے 2009, 2010، 2011 میں آئی سی سی بہترین امپائر کا ایوارڈ جیتا

پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کا علیم ڈار کی خدمات کو خراج تحسین پیش اور کہا کہ علیم ڈار پہلے پاکستانی امپائر ہیں جو آئی سی سی ایلیٹ پینل کا حصہ بنے۔

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ علمی ڈار نے دنیا بھر میں اپنے شفاف فیصلوں سے نیک نامی کا نام کمایا۔

Advertisement

نجم سیٹھی نے امپائر احسن رضا کو آئی سی سی ایلیٹ پینل کا حصہ بننے پر مبارکباد دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر آسٹریلین کھلاڑی بھارتی ٹیم کا مذاق اڑانے لگے، ویڈیو وائرل
نعمان علی نے تین بار 10 وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا، لیجنڈ عبدالقادر کا 37 سال پرانا ریکارڈ بھی پاش پاش
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر