Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آزادی اظہار کیلئے ٹوئٹر بہترین پلیٹ فارم ہے، افغان طالبان

Now Reading:

آزادی اظہار کیلئے ٹوئٹر بہترین پلیٹ فارم ہے، افغان طالبان

افغان طالبان نے ٹوئٹر کو ’آزادی اظہار ’ کے لیے بہترین پلیٹ فارم قرار دیا ہے۔ 

غیرملکی خبر ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق سینئر طالبان رہنما انس حقانی نے کہا کہ میٹا کے ماتحت حریف پلیٹ فارم ’تھریڈز‘ کے آغاز کے بعد ٹوئٹر کو دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے مقابلے میں ’دو اہم فوائد‘ حاصل ہوئے ہیں۔ انس حقانی نے کہا کہ پہلا فائدہ آزادی اظہار ہے جب کہ دوسرا فائدہ عوامی نوعیت اور ٹوئٹر کی ساکھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’ٹوئٹر کے پاس میٹا کی طرح عدم برداشت کی پالیسی نہیں ہے اس لیے دیگر پلیٹ فارمز اس کی جگہ نہیں لے سکتے‘۔

واضح رہے کہ اگست 2021 میں اقتدار میں آنے تک افغان طالبان سوشل میڈیا پر انتہائی کم تھے اور اسی دوران ان کے اکاؤنٹس بننے کے فوراً بعد بلاک کیے جاتے تھے۔ تاہم اب افغان طالبان کسی بھی اعلامیے کے لیے سب سے زیادہ ٹوئٹر کا استعمال کرتے ہیں جہاں متعدد وزارتوں اور صوبائی محکموں کے آفیشل اکاؤنٹ بنے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ انس حقانی طالبان حکومت میں نوجوان ’سیاسی رہنما‘ ہیں۔ ان کے ٹوئٹر پر 5 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں جہاں وہ اکثر کرکٹ اور شاعری سے لے کر مقامی اور عالمی سیاست تک کے موضوعات پر اپنی رائے دیتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
روس نے شہریت کی درخواست کیلئے با حجاب تصویر کی اجازت دے دی
اچانک دو روزہ تعطیل کا اعلان کردیا گیا
رفح آپریشن سے متعلق ہمیں خدشات ہیں، امریکی محکمہ خارجہ
یو اے ای میں بارشوں کی پیشگوئی، تعلیمی ادارے بند کردیے گئے
متحدہ عرب امارات، محکمہ موسمیات نے ایک اور خطرے کی گھنٹی بجا دی
بڑا استعفیٰ آگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر