
ساتویں مرتبہ گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے والی برطانوی خاتون
برطانوی فری اسٹائل فٹبالر خاتون نے ساتویں مرتبہ گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا لیا۔
بارسلونا میں بحری جہاز پر 24 سالہ لیو کُک نامی خاتون کھلاڑی نے بیٹھ کر 30 سیکنڈ میں 76 مرتبہ فری اسٹائل فٹبال سے کھیلنے کا مظاہرہ دکھایا۔
اس سے متعلق انہوں نے کہا کہ یہ ریکارڈ کے لیے نہیں بلکہ ایسا کرنا مجھے حوصلہ دیتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 2 بڑے بھائیوں کے ساتھ پرورش نے فٹبالر بننے کی ابتدائی امیدوں میں کردار ادا کیا۔
برطانوی خاتون نے بتایا کہ میں صرف خواتین کے عالمی ریکارڈز توڑنا نہیں چاہتی، میں بس ریکارڈز توڑنا چاہتی ہوں کیونکہ مجھے یقین ہے کہ میں دنیا کی بہترین فری اسٹائل فٹبالر ہوں۔
واضح رہے اختتام میں خاتون فری اسٹائل فٹبالر نے کہا کہ میرے لیے بچوں کو متاثر کرنا سب سے اہم چیز ہے۔
Looking great in the new kit!! 🔵🔴
Congratulations, @LivCookefs, 7X world record holder! 🏆💪 pic.twitter.com/SZGnOqqNfG
— FC Barcelona (@FCBarcelona) June 19, 2023
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News