Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اگر آپ کی بلڈ شوگر کھانے کے بعد بڑھ جاتی ہے تو یہ 6 طریقے آزمائیں

Now Reading:

اگر آپ کی بلڈ شوگر کھانے کے بعد بڑھ جاتی ہے تو یہ 6 طریقے آزمائیں
شوگر

اگر آپ کی بلڈ شوگر کھانے کے بعد بڑھ جاتی ہے تو یہ 6 طریقے آزمائیں

اگر آپ کا تعلق ایسے افراد سے ہے جن کی بلڈ شوگر کی سطح  کھانے کے بعد اچانک بڑھ جاتی ہے تو آپ کو اپنی زندگی میں کچھ نئی تبدیلیاں کرنے کی ضرورت ہے۔ کھانے کے بعد خون میں شوگر  کو بڑھنے سے روکنے کے لیے یہاں پر چند مؤثر طریقے پیش کیے جارہے ہیں۔

اگر آپ کو کھانے کے بعد سستی محسوس ہوتی ہے یہ خون میں چینی کی سطح بڑھنے کی علامات ہوسکتی ہے، جو کھانے کے بعد سامنے آتی ہے۔ کھانے کے بعد بلڈ شوگر کا بڑھنا عام بات ہے، یہاں تک کہ ان لوگوں میں بھی جو ذیابیطس کے مریض نہیں ہیں۔ تاہم، یہ ذیابیطس ہونے کے خطرہ کی علامت ہوسکتی ہے۔ لہذا ایسی صورت میں کچھ عادات کو اپنانے کیی ضرروت ہےجو اس ضمن میں کار گر ثابت ہو۔ بلڈ شوگر کی سطح کو بڑھنے سے روکنے میں خوراک اور جسمانی سرگرمی بہت اہمیت رکھتی ہے۔

یہاں کچھ موثر تجاویز ہیں جو کھانے کے بعد بلڈ شوگر کی بڑھتی ہوئی سطح کو کنٹرول کرنے میں آپ کی مدد کر سکتی ہیں۔

ہائی فائبر والی غذا کھائیں

فائبر ایک قسم کا کاربوہائیڈریٹ ہے جو جسم میں ہضم نہیں ہوتا، اس لیے ایسی غذا جس میں فائبر موجود ہو خون میں گلوکوز کی سطح پر زیادہ اثر انداز نہیں ہوتا کیونکہ یہ شوگر کی بہت کم مقدار پیدا کرتا ہے۔ فائبر سے بھرپور غذائیں کھانے سے خون میں چینی کی سطح نہیں بڑھتی ساتھ ہی یہ غذائیں آپ کو دیرتک  پیٹ بھرے کا احساس دلاتی ہے۔

Advertisement

کھانے کے فوراً بعد لیٹنے سے گریز کریں

ایک تحقیق کے مطابق کھانا کھانے کے فوراً بعد لیٹنا آپ کے خون میں شکر کی سطح میں تیزی سے اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔ جب آپ ایسا کرتے ہیں، تو آپ کے پٹھے اضافی گلوکوز کو خون میں شامل نہیں کر پاتے۔ اس کے علاوہ، یہ عادت ہاضمہ کے مسائل کو بھی جنم دیتی ہے. انسولین کی حساسیت کو فروغ دینے کے لیے کھانے کے بعد کچھ دیر آہستہ چلنا بہتر ہے۔ یہ گلوکوز کو زیادہ مؤثر طریقے سے استعمال کرنے کا ایک اچھا طریقہ بھی ہے۔

کھانا کے مقدار پر توجہ دیں

کھانے کے بعد شوگر کے اضافے سے بچنے کا ایک بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ کتنا کھا رہے ہیں اس کی مقدار پر قابو پائیں۔ دن میں کئی بار چھوٹے حصوں میں کھانا کھائیں، لیکن ایک ہی بار میں زیادہ نہ کھائیں، اگر آپ تھوڑی مقدار میں کھانا کھاتے ہیں تو آپ کا بلڈ شوگر متوازن رہے گا اور اچانک اتار چڑھاؤ نہیں آئے گا۔

کم گلیسیمک غذائیں کھائیں

کم گلیسیمک فوڈز وہ غذائیں ہیں جو آپ کے خون میں گلوکوز کی سطح کو براہ راست متاثر کرتی ہیں۔ چاہے آپ ذیابیطس کے مریض ہوں یا ذیابیطس ہونے کا خطرہ ہو، آپ کو اپنی خوراک میں زیادہ کم گلیسیمک انڈیکس والی غذائیں شامل کرنی چاہئیں۔ ہارورڈ میڈیکل اسکول کے اعداد و شمار کے مطابق، کھانے کا گلیسیمک انڈیکس جتنا کم ہوگا، آپ کے بلڈ شوگر میں اضافہ اتنا ہی سست ہوگا۔ اگر آپ اپنے آپ کو ہائی گلیسیمک کھانے جیسے پیزا، روٹی یا چاول سے دور نہیں رکھ سکتے ہیں، تو اس کی مقدار کا خیال رکھیں جو آپ کھاتے ہیں۔ زیادہ گلائسیمک غذائیں کھانے سے جسم میں شوگر کی زیادہ مقدار خارج ہو سکتی ہے، جو اچانک بڑھنے اور مسائل کا باعث بن سکتی ہے۔

Advertisement

ناشتہ مت چھوڑیں

یہ بات سب ہی جانتے ہیں کہ ناشتہ دن کا سب سے اہم کھانا ہوتا ہے۔ عام طور پر لوگ سمجھتے ہیں کہ رات کے کھانے سے آپ کے بلڈ شوگر کی سطح بڑھ جاتی ہے، لیکن ایسا نہیں ہے۔ ناشتے سے لے کر دوپہر کے کھانے تک، آپ دن میں ہر وہ چیز کھاتے ہیں جو آپ کے بلڈ شوگر کی سطح کو متاثر کر سکتی ہے۔ درحقیقت، ناشتہ چھوڑنے سے اگلے کھانے میں آپ کے بلڈ شوگر کی سطح تیزی سے بڑھ سکتی ہے۔ اپنے ناشتے میں پروٹین، پیچیدہ کاربوہائیڈریٹ اور صحت بخش چربی شامل کرنے کی کوشش کریں۔

خون میں گلوکوز کی سطح کو باقاعدگی سے چیک کروائیں

 خون میں شکر کی مقدار کو باقاعدگی سے چیک کرتے رہنا بہت ضروری ہے۔ خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جو ذیابیطس میں مبتلا ہیں، ایسی صورت میں آپ کے لیے یہ جاننا ضروری ہو جاتا ہے کہ اسپائک کی وجہ کیا ہے اور کیا چیز اس کی سطح کو کنٹرول میں رکھتی ہے۔ لہذا، آپ کو پتہ چل جائے گا کہ ذیابیطس ہونے پر کیا کھانا چاہئے اور کیا نہیں کھانا چاہئے۔ اچانک اتار چڑھاؤ سے بچنے کے لیے آپ اسے بروقت کنٹرول بھی کر سکتے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی آئی سی میں اندھیر نگری چوپٹ راج
گرمیوں میں مٹکے کے پانی کے یہ حیران کُن فوائد جان لیں!
امراض قلب سے بچنے کے لیے کیلشیم سے بھرپور غذائیں کس وقت لینا بہتر ہے؟
وہ کون سے پیشے ہیں جن میں ملازمت پیشہ افراد دمہ میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
ناشتے میں کون سی غذا کا استعمال ہارٹ اٹیک سے تحفظ فراہم کر سکتا ہے؟
گرمی میں روزانہ فالسے کیوں کھانا چاہئیں؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر