Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

توہین قرآن مجید، افغانستان میں سویڈن کی تمام سرگرمیاں روکنے کا حکم

Now Reading:

توہین قرآن مجید، افغانستان میں سویڈن کی تمام سرگرمیاں روکنے کا حکم

طالبان انتظامیہ نے گذشتہ ماہ سویڈش دارالحکومت اسٹاک ہوم میں ایک مسجد کے باہر قرآن مجید کی بے حرمتی اور نذرآتش کرنے کے واقعے کے بعد سویڈن کی افغانستان میں تمام سرگرمیوں کو روکنے کا حکم دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق طالبان انتظامیہ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امارت اسلامیہ سویڈن کی افغانستان میں تمام سرگرمیاں کو روکنے کا حکم دے رہی ہے۔

ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ امارت اسلامیہ کا یہ فیصلہ سویڈن کی جانب سے قرآن پاک کی توہین اور مسلمانوں کے عقائد کی توہین کی اجازت دینے کے ردعمل میں کیا ہے۔

واضح رہے کہ اگست 2021 میں طالبان کے کابل میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے سویڈن کا افغانستان میں سفارت خانہ کھلا نہیں ہے۔

تاہم طالبان حکومت کے اس حکم نامے سے سویڈن کی غیر سرکاری تنظیم سویڈش کمیٹی برائے افغانستان متاثر ہونے کا امکان ہے، جس کے ملک بھر میں صحت، تعلیم اور دیہی ترقی میں ہزاروں امدادی کارکن کام کر رہے ہیں۔

Advertisement

یاد رہے کہ گذشتہ ماہ سویڈن میں مقیم ایک عراقی تارک وطن نے عیدالاضحیٰ کے موقع پراسٹاک ہوم کی ایک مسجد کے باہر قرآن مجید کی بے حرمتی کی تھی اور اس کے ایک نسخے کو نذرآتش کر دیا تھا جس پر مسلم دنیا میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی تھی۔

سویڈش کمیٹی برائے افغانستان نے فوری طور پر طالبان کے حکم پر تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

طالبان انتظامیہ نے اس بارے میں تفصیل فراہم نہیں کی کہ ان کے حکم سے کون سی تنظیمیں متاثر ہوں گی۔

افغانستان میں امدادی شعبہ پہلے ہی خواتین کارکنوں سمیت متعدد پابندیوں کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوا ہے اور اقوام متحدہ کے زیر قیادت انسانی ہمدردی کے منصوبے کے لیے سالانہ فنڈز میں کمی سے ظاہر ہوتا ہے کہ عطیہ دہندگان ممالک طالبان کے افغانستان کی مالی امداد سے پیچھے ہٹ رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں؛ یاسین ملک کی طویل اور غیرقانونی حراست
فلسطین کو آزاد اور خودمختار ریاست کا درجہ دینے کی قرارداد منظور
امریکہ نے 3 بھارتی کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی
اسرائیل بغیر کسی کی حمایت کے آگے بڑھنے کیلئے تیار ہے، اسرائیلی وزیر اعظم
اسرائیل کی فلسطین میں جاری نسل کشی میں بھارت براہ راست ملوث
نئی دلی میں کچرے کے ڈھیر، غیر ملکی سفارت کار تنگ آ گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر