Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا کی سب سے طویل داڑھی رکھنے والی خاتون کا نام گینزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل

Now Reading:

دنیا کی سب سے طویل داڑھی رکھنے والی خاتون کا نام گینزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل
طویل داڑھی

دنیا کی سب سے طویل داڑھی رکھنے والی خاتون کا نام گینزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل

امریکا سے تعلق رکھنے والی 38 سالہ خاتون ایرن ہنی کٹ نے دنیا کی طویل ترین داڑھی رکھنے والی خاتون کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔ ان کی داڑھی کی لمبائی 11.8 انچ ہے۔

واضح رہے کہ ایرن ہنی کٹ پولی سسٹک اوورین سنڈروم کے مرض میں مبتلا ہیں یہ ایسی حالت ہے جس میں ہارمونل عدم توازن کا باعث بن کر بالوں کی نشوونما میں اضافہ کا سبب بنتے ہیں۔

مشی گن سے تعلق رکھنے والی ہنی کٹ کا اس منفرد کارنامے کا سفر اس وقت شروع ہوا جب وہ محض 13 برس کی تھیں۔ ابتدا میں ہنی نے اپنی بڑھتی ہوئی داڑھی کو دن میں تین بار شیو، ویکسنگ اور بالوں کو ہٹانے والی مصنوعات کا استعمال کرکے روکنے کی کوشش۔ تاہم ہائی بلڈ پریشر اور بینائی سے متعلق مرض کی وجہ سے اپنی بینائی کا کچھ حصہ کھونے کے بعد، انہوں نے داڑھی کو صاف کرنا بند کردیا اور اسے بڑھنے دیا۔

8 فروری 2023 کو، ہنی کٹ نے باضابطہ طور پر 75 سالہ ویوین وہیلر کا سابقہ ​​ریکارڈ توڑ دیا، جس کی داڑھی 10.04 انچ تھی۔ ہنی کٹ کو یہ کامیابی صحت کے کئی مسائل کا سامناکرنے کے باوجود حاصل ہوئی، جس میں بیکٹیریل انفیکشن کی وجہ سے اس کی ایک ٹانگ کا نچلا حصہ کا کٹ جانا بھی شامل ہے۔

ان چیلنجوں کے باوجود، ہنی کٹ زندگی کے بارے میں ایک مثبت سوچ اور نقطہ نظررکھتی ہیں کیونکہ وہ یہ مانتی ہیں کہ اس سے شفا یابی کے عمل میں مدد ملتی ہے۔ وہ اپنی اس لچک رکھنے والی سوچ کا سہرا اپنے پر امید رویہ اور اپنے پیاروں کی حمایت کو دیتی ہے۔ آج، وہ فخر سے اپنی ایک خاص ریکاڑد رکھنے والی داڑھی کو اعتماد کے قبول کرتی ہیں اور اسے اپنی طاقت اور استقامت کی علامت کے طور پر دیکھتی ہے۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کے سب سے چھوٹے پہاڑ کی اونچائی جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
بھارتی شخص نے ناک کا استعمال کرتے ہوئے منفرد عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا
سوشل میڈیا پر ’آل آئیز آن رفح‘ مہم زور پکڑ گئی
انوکھے فوبیا میں مبتلا بچے کو اسکول میں تعلیم حاصل کرنے سے روک دیا گیا
40 برس بعد اپنے مجسمے سے ملنے والی خاتون کا انوکھا اقدام
ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والی خاتون کا انوکھا دعویٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر