
سابق گورنرپنجاب عمرسرفرازچیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع
عدالت نے سابق گورنرپنجاب عمرسرفراز چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق انسداددہشت گردی عدالت لاہور میں عسکری ٹاورحملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے سابق گورنرعمر سرفراز چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کرہوئے انھیں 31 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کی۔ عمر سرفراز چیمہ کو جوڈیشل ریمانڈ معیاد ختم ہونے پر پیش کیا گیا۔ عمر سرفراز چیمہ کو وہیل چیئر پر پیش کیا گیا۔
تفتیشی افسر نے عمر سرفراز چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی، کہا کہ مقدمہ کا چالان تیاری کے مرحلہ میں ہے جلد پیش کر دیا جائے گا مہلت دی جائے۔
واضح رہے کہ سابق گورنرپنجاب عمر سرفراز چیمہ اور دیگر کیخلاف گلبرگ میں عسکری ٹاور پر حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کا الزام ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News