Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب کا اپنے شہریوں کو فوری طور پر لبنان چھوڑنے کا مشورہ

Now Reading:

سعودی عرب کا اپنے شہریوں کو فوری طور پر لبنان چھوڑنے کا مشورہ

سعودی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ان علاقوں کا دورہ نہ کریں جہاں مسلح جھڑپیں ہو رہی ہیں۔

لبنان میں سعودی عرب کے سفارت خانے نے اپنے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ جلد از جلد ملک چھوڑ دیں اور ان علاقوں میں جانے سے گریز کریں جہاں مسلح جھڑپیں ہوئی ہیں۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سفارت خانے نے سعودی شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ان علاقوں کا دورہ نہ کریں جہاں مسلح جھڑپیں ہو رہی ہیں۔

سعودی عرب نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ لبنان کے کن علاقوں سے اپنے شہریوں کو دور رہنے کا مشورہ دے رہی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سفارت خانے نے لبنان کے لیے سعودی سفری پابندی پر عمل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

Advertisement

کویت کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق کویت نے ہفتے کی صبح ایک ایڈوائزری بھی جاری کی جس میں لبنان میں مقیم کویتی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ محتاط رہیں اور ‘سیکیورٹی میں خلل والے علاقوں’ سے گریز کریں۔

یکم اگست کو برطانیہ نے بھی لبنان کے لیے اپنے سفری مشورے کو اپ ڈیٹ کیا تھا، جس میں لبنان کے جنوب میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ عین الحلویہ کے قریب واقع کچھ حصوں میں ‘ضروری سفر کے علاوہ’ نہ جانے کا مشورہ دیا گیا تھا۔

29واضح رہے کہ  جولائی سے اب تک اس کیمپ میں مرکزی دھارے کے دھڑے فتح اور ایک سخت گیر گروپ کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم 13 افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، جو اسرائیل کے قیام کے بعد 1948 میں لبنان میں قائم ہونے والے 12 فلسطینی کیمپوں میں سے سب سے بڑا کیمپ ہے۔

فتح نے مسلح گروہوں جند الشام اور الشباب المسلم پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے فتح کے ایک فوجی جنرل ابو اشرف العرموشی کو کیمپ میں گولی مار کر ہلاک کیا۔

سیدون کے علاقے میں فتح کے سربراہ مہر شبیتا کے مطابق کیمپ میں موجود فلسطینی دھڑوں نے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی ہے جو یہ معلوم کرے گی کہ العرموشی کے قتل کا ذمہ دار کون ہے اور انہیں مقدمے کی سماعت کے لیے لبنانی عدلیہ کے حوالے کیا جائے گا۔

لبنانی فریقین کی ثالثی میں 31 جولائی کو کیمپ میں فلسطینی گروہوں کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں  https://bit.ly/3Tv8a3P اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی عدالت سے نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
مودی سرکار کا بھارت میں صاف اور شفاف الیکشن کا دعویٰ جھوٹا قرار
ورلڈ اکنامک فورم، وزیر اعظم کی امیر کویت سے ملاقات
بہن کو سونے کی انگوٹھی دینے پر بیوی نے شوہر کو قتل کروا دیا
ہم جنس پرستی جرم قرار؛ 15 سال تک جیل کی سزا کا قانون منظور
لندن، اسرائیلی جارحیت کیخلاف شہری پھر سے سڑکوں پر آگئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر