Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈریپ نے امراض چشم کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

Now Reading:

ڈریپ نے امراض چشم کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا
ڈریپ

ڈریپ نے امراض چشم کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈریپ کا امراض چشم کی غیر معیاری دوا کی فروخت پر ایکشن، امراض چشم کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ڈریپ نے کومسیٹن آئی ڈراپس کا پراڈکٹ ری کال الرٹ جاری کر دیا، کومیسیٹن آئی ڈراپس کا بیچ سی وائے ایف 003 غیر معیاری قرار پایا ہے۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کا کہنا ہے کہ کومیسیٹن آئی ڈراپس نبی قاسم انڈسٹرز کراچی کی تیارکردہ ہے، کومیسیٹن کا سیمپل صوبائی ڈرگ انسپکٹر جامشورو نے ٹیسٹنگ لیب بھجوایا تھا، دوا کا بیچ فیڈرل ڈرگ اینالسٹ، سی ڈی ایل کراچی نے غیر معیاری قرار دیا۔

 ڈریپ کے مطابق کومیسیٹن آئی ڈراپس پراڈکٹ الرٹ شہری، ڈاکٹرز، کیمسٹ کیلئے جاری کیا ہے، کومیسٹین ڈراپس آنکھوں کے بیکٹریل انفیکشن کے علاج کیلئے ہے، ڈاکٹرز مریض کو کومیسٹین آئی ڈراپس کا متاثرہ بیچ استعمال نہ کرائیں۔

ڈریپ الرٹ میں کہا گیا کہ غیرمعیاری دوا کا استعمال مریض کی بینائی کیلئے خطرناک ہو سکتا ہے، غیر معیاری اینٹی بائیوٹک استعمال سے مرض پیچیدگی اختیار کرسکتا ہے، فارما کمپنی کومیسٹین آئی ڈراپس کا متاثرہ بیچ سپلائی نہ کرے، کمپنی کومیسٹین آئی ڈراپس کا متاثرہ بیچ مارکیٹ سے واپس اٹھوائے۔

Advertisement

ڈریپ الرٹ کے مطابق کیمسٹ کومیسٹین آئی ڈراپس کا متاثرہ بیچ فارما کمپنی کو واپس کریں، ڈریپ کی صوبائی ٹیمیں میڈیسن مارکیٹ میں سرویلنس بڑھائیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
موجودہ حکومت کے دوسرے ماہ بھی گندم کی درآمد جاری رہنے کا انکشاف
ہماری پہچان کرپشن نہیں محنت اور ذہانت ہے، احسن اقبال
حریت رہنماؤں کی جانب سے آزاد کشمیر کی صورت حال قابو پانے پر وزیر اعظم کو خراج تحسین
شناختی کارڈ بنوانے والے شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری
طارق بشیر چیمہ اور زرتاج گل کے درمیان لڑائی کی وجہ سامنے آگئی
آئی ایم ایف کا غربت کے خاتمے کے پروگرامز میں توسیع کا مطالبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر