
سابق بھارتی کھلاڑی ہربھجن سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی ٹیم سیمی فائنل سے پہلے ہی ورلڈکپ سے باہر ہوجائے گی کیوں وہ ون ڈے کرکٹ کی ایک ایوریج ٹیم ہے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنر ہربھجن سنگھ نے بھارت میں آئندہ ماہ ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں سے متعلق پیش گوئی کی۔
ہربھجن سنگھ نے سیمی فائنل میں پہنچنے والی چار ٹیموں میں آسٹریلیا، بھارت، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کو شامل کیا جب کہ پاکستان کو ون ڈے کرکٹ کی ایک ایوریج ٹیم کہتے ہوئے سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا۔
بھارتی کھلاڑی کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ سے پہلے بھارت اور آسٹریلیا کے زبردست مقابلے دیکھنے کو ملیں گے اور جو ٹیم بھی یہ مقابلہ جیتے گی وہ ورلڈکپ جیتنے کے لیے فیورٹ بن جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے لیکن 50 اوور کے فارمیٹ میں، وہ محض ایوریج ٹیم ہے، پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی میں اچھی کرکٹ کھیلتی ہے ، لہٰذا میرا چوتھا انتخاب نیوزی لینڈ ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News