Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

انجریز کے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہونے والے نامور کھلاڑی

Now Reading:

انجریز کے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہونے والے نامور کھلاڑی

بھارت میں شروع ہونے والے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں تمام ٹیموں کے لیے کھلاڑی کی انجریز تشویش کا باعث رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ان چوٹوں کی وجہ سے کئی اہم کھلاڑی بھارت میں ہونے والے ٹورنامنٹ سے غیر حاضر رہیں گے جس سے ٹیم مینجمنٹ کے لیے بہت زیادہ سر درد پیدا ہوگا اور انہیں اپنی حکمت عملی پر نظر ثانی کرنے پر مجبور ہونا پڑے گا۔

بھارتی ٹیم کو خاص طور پر ایشیا کپ 2023 سے قبل انجری کے کئی جھٹکوں کا سامنا کرنا پڑا تھا، لیکن انہوں نے ان مسائل کو حل کرنے کے لئے سخت محنت کی ہے۔

ورلڈ کپ سے پہلے کے دنوں میں کرکٹ میچوں کے بھرے ہوئے شیڈول نے بھی کھلاڑیوں کی فٹنس کے بارے میں خدشات کو جنم دیا ہے۔

ورلڈ کپ وارم اپ میچز 29 ستمبر سے شروع ہو چکے ہیں جو ٹیموں کے لیے اپنے ہتھیاروں کا پرکھنے کا موقع فراہم کر رہا ہے۔

Advertisement

بدقسمتی سے ان نامور کھلاڑیوں کی ایک اہم فہرست موجود ہے جو انجری کی وجہ سے ورلڈ کپ سے محروم رہیں گے۔ آئیے ان نمایاں ناموں پر گہری نظر ڈالتے ہیں جو اپنی چوٹوں کی وجہ سے ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

رشبھ پنت (بھارت)

Rishaph Pant

بھارتی وکٹ کیپر رشبھ پنت کو گزشتہ سال دسمبر میں ایک بڑے حادثے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس افسوسناک واقعے نے انہیں تقریبا ایک سال تک کرکٹ سے دور رکھا جس کا مطلب ہے کہ وہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

رشبھ پنت اصل میں ہندوستان کے لئے پسندیدہ وکٹ کیپر تھے اور انہیں ایم ایس دھونی کا جانشین کہا جاتا تھا لیکن اب ان کی عدم موجودگی میں کیپنگ گلوز کے ایل راہل پہنیں گے جو نمبر 5 بیٹنگ پوزیشن بھی سنبھالیں گے۔

اکشر پٹیل (بھارت)

Advertisement

Axar Patel

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے بھارت کو اپنے 15 رکنی اسکواڈ میں آخری لمحات میں تبدیلی کرنا پڑی ہے۔

بدقسمتی سے اکشر پٹیل ایشیا کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ کے دوران بائیں بازو کی انجری کی وجہ سے ٹورنامنٹ کے لئے وقت پر صحت یاب نہیں ہوسکے تھے۔ اس انجری کی وجہ سے وہ پہلے ہی ایشیا کپ کے فائنل سے باہر ہو چکے تھے۔

ان کی جگہ تجربہ کار اسپنر روی چندرن ایشون کو منتخب کیا گیا ہے۔ ایشون نے آسٹریلیا کے خلاف حالیہ سیریز میں ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں زبردست واپسی کی، جہاں انہوں نے دو میچوں میں چار وکٹیں حاصل کیں۔

مائیکل بریسویل (نیوزی لینڈ)

Michael Bracewel

Advertisement

بھارت میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں ابھرتے ہوئے اسٹار اور دیکھنے کے قابل کھلاڑی سمجھے جانے والے نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر انگلینڈ کے ڈومیسٹک ٹی 20 ٹورنامنٹ میں کھیلتے ہوئے انجری کا شکار ہوگئے تھے۔

اس چوٹ کی وجہ سے بریسویل پورے ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے کیونکہ وہ انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں ووسٹرشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے ان کے دائیں بازو میں فریکچر ہوگیا تھے۔ ان کی راچن رویندر کو کیوی اسکواڈ میں جگہ ملی ہے۔

ونندو ہسارنگا (سری لنکا)

Wanindu Hasaranga

سری لنکن پریمیئر لیگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سری لنکن اسپن آل راؤنڈر ونندو ہسارنگا کو اپنے ہی ایک بڑے جھٹکے کا سامنا کرنا پڑا۔ انہیں ہیمسٹرنگ کی چوٹ لگی تھی جس کے مناسب علاج کے لئے سرجری کی ضرورت پڑسکتی ہے۔

بدقسمتی سے اس انجری کا مطلب ہے کہ ہسارنگا سری لنکا کے لیے ورلڈ کپ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ آل راؤنڈر ونندو ہسارنگا پاکستان اور سری لنکا میں ہونے والے ایشیا کپ 2023 سے بھی باہر ہوگئے تھے۔

Advertisement

دشمنتھا چمیرا (سری لنکا)

Dushmantha Chameera

اسپن آل راؤنڈر ونندو ہسارنگا کے علاوہ سری لنکا کے فاسٹ بولر دشمنتھ چمیرا پورے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

چمیرا انجری سے صحت یاب ہونے کے عمل میں تھے لیکن وہ ورلڈ کپ کے لیے وقت پر اپنی فٹنس مکمل طور پر بحال نہیں کر سکے ہیں۔

اگست میں سری لنکا پریمیئر لیگ میں کھیلتے ہوئے انہیں پٹھوں میں چوٹ لگی تھی۔ چمیرا سری لنکا کی فاسٹ بولنگ لائن اپ میں ایک اہم بولر تھے۔

نسیم شاہ (پاکستان)

Advertisement

Naseem Shah

پاکستان کو نسیم شاہ سے 2023 میں بھارت میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں بہت زیادہ امیدیں وابستہ تھیں۔ نسیم شاہ ایشیا کپ 2023 کے سپر فور راؤنڈ میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران کندھے میں انجری کا شکار ہوگئے تھے۔

اس کے نتیجے میں حسن علی کو 20 سالہ نسیم شاہ کی جگہ لینے کی اجازت دی گئی ہے جو شاہین آفریدی اور حارث رؤف کے ساتھ پاکستان کے فاسٹ اٹیک کا حصہ ہوں گے۔

اینرک نورٹجے (جنوبی افریقہ)

Anrich Nortje

بدقسمتی سے اینرچ نورٹجے ایک بار پھر کرکٹ کے پریمیئر ایونٹ میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کرنے کا موقع گنوا دیں گے۔ انگلینڈ میں 2019 کے ورلڈ کپ کی طرح نورٹجے کو ایک اور چوٹ لگی ہے اور وہ 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے پورے ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

Advertisement

اس بار کمر کے نچلے حصے کی چوٹ نے انہیں باہر کر دیا ہے۔ اسکواڈ میں ان کے متبادل کے طور پر لیزرڈ ولیمز کو منتخب کیا گیا ہے۔

سیسانڈا مگالا (جنوبی افریقہ)

Sisanda Magala

جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ فاسٹ بولر کو بھی انجری کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے ان کی جگہ اینڈیل فیلوکوایو کو 2023 ورلڈ کپ کے لیے ملک کے 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

سیسندا مگالا اپنے بائیں گھٹنے میں ایک مسئلے سے نبرد آزما ہیں، جس کی مزید تشخیص اور علاج کی ضرورت ہے۔ دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر مگالا نے جنوبی افریقہ کی جانب سے 8 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں حصہ لیا ہے۔

عبادت حسین (بنگلہ دیش)

Advertisement

Ebadot Hossain

ایشیا کپ 2023 میں عبادت حسین کی عدم موجودگی کے بعد توقع کی جا رہی تھی کہ وہ ورلڈ کپ 2023 کے اسکواڈ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

عبادت حسین کو اے سی ایل کی چوٹ کا سامنا ہے، جو گھٹنے کی چوٹ کی ایک قسم ہے جس کی بحالی کے لیے عام طور پر کافی وقت درکار ہوتا ہے۔

انجری کے باعث عبادات حسین بھارت میں ہونے والے بڑے ایونٹ میں بنگلہ دیش کی ٹیم کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے۔

جوفرا آرچر (انگلینڈ)

Jofra Archer 1

Advertisement

جوفرا آرچر اپنے ڈیبیو کے بعد سے ہی انجری کا شکار ہیں اور انہوں نے انجری کے خدشات کا سامنا کیے بغیر ایک بھی ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیا ہے۔ آرچر اپنے بین الاقوامی کیریئر کے آغاز سے ہی کہنی کے مسائل سے نبرد آزما ہیں۔

بدقسمتی سے انہیں آئی پی ایل 2023 میں ممبئی انڈینز کی جانب سے کھیلتے ہوئے ایک اور چوٹ کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے وہ ورلڈ کپ کے لیے سفری ریزرو کی حیثیت سے انگلینڈ کے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں  https://bit.ly/3Tv8a3P اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آسٹریلیا کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کیلئے اسکواڈ کا اعلان
بھارت کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان
سابق کرکٹر عمر گل نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی وجہ بتادی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے انگلش اسکواڈ کا اعلان
جنوبی افریقہ کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کیلئے اسکواڈ کا اعلان
نیوزی لینڈ کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کیلئے اسکواڈ کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر