Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کشمیر کے یومِ سیاہ کے موقع پر صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کا پیغام

Now Reading:

کشمیر کے یومِ سیاہ کے موقع پر صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کا پیغام
صدر مملکت

صدر مملکت عارف علوی کا سال نو 2024ء کے آغاز پر پیغام

کشمیر کے یومِ سیاہ کے موقع پر صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ 27 اکتوبر1947 کشمیری عوام کیلئے سیاہ ترین دنوں میں سے ایک ہے۔

صدرمملکت عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ جموں و کشمیر پر بھارتی قبضے نے اپنی تقدیر خود طے کرنے کی کشمیریوں کی جائز خواہشات کا گلا گھونٹا، گزشتہ 76 برسوں کے دوران بھارت نے نہ صرف جموں و کشمیر کے عوام کی طرف اپنی ذمہ داریوں سے انحراف کیا بلکہ اقوام ِمتحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں سے روگردانی کرکے کثیرالجہتی سفارتکاری کو بھی نظرانداز کیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ غیرقانونی طورپربھارتی زیرِتسلط جموں وکشمیر کے لوگوں نے طویل عرصے کے دوران لامتناہی ظلم و ستم برداشت کیے ہیں، بھارت کشمیریوں کے بنیادی حق ِخودارادیت حاصل کرنے کے عزم کو کچلنے میں ناکام رہا ہے، کشمیریوں کے حق ِخودارادیت کی جدوجہد میں اُن کی مثالی جرات کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔

صدر ڈاکٹرعلوی نے پیغام میں کہا کہ کشمیری عوام بھارتی افواج کی جانب سے زیادتیوں کا سامنا کر رہے ہیں اور بلاشبہ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، بھارت کے 5 اگست 2019 ء کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات اقوام ِمتحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں، آبادیاتی تبدیلی لانے اور متنازعہ علاقے پر بھارتی قبضے کو برقرار رکھنے کی کوششوں کا مقصد کشمیری عوام کے اپنے مستقبل کا خود فیصلہ کرنے کے جمہوری حق کو نقصان پہنچانا ہے۔

انھوں نے کہا کہ آج کشمیری عوام کو مختلف پابندیوں کا سامنا ہے، کشمیریوں کی قیادت نظر بند، ان کی آواز دبائی جا رہی ہے، انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کو مندمل نہیں کرسکتیں، عالمی برادری اور میڈیا کو نہتے کشمیریوں کی حالت ِزار کو اجاگر کرنا چاہیے، عالمی برادری کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہونے والی بربریت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارت کا محاسبہ کرنا چاہیے، جنوبی ایشیا میں امن و استحکام اقوام ِمتحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں، کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق تنازعہ جموں و کشمیر کے پرامن حل پر منحصر ہے۔

Advertisement

صدر مملکت نے کشمیریوں کے یومِ سیاہ کے موقع پرمذید کہا کہ بھارت کو یہ جان لینا چاہیے کہ وہ طاقت کے استعمال سے کشمیریوں کی جدوجہد ِآزادی کو نہیں دبا سکتا، پاکستان نے 1947 ء میں بھارتی قبضے کے آغاز سے ہی مظلوم کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اپنی مستقل حمایت اور یکجہتی کا اظہار کیا، پاکستان اقوام ِمتحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق تنازعہ کے حتمی حل تک اپنی حمایت جاری رکھے گا۔

اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کالی چائے کے ٹیکس چھوٹ کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن
چنگاری نے 2 کروڑ سے زائد کی گندم جلا کر راکھ کر دی
یونیورسٹی آف سرگودھا کا فٹ بال گراؤنڈ میدان جنگ میں بدل گیا
ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نائب وزیراعظم مقرر
مصری شاہ میں سب انسپکٹر کا قتل، وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر