آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے میچ میں سری لنکا نے نیدرلینڈز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق لکھنؤ کرکٹ اسٹیڈیم میں نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 262 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم مطلوبہ ہدف 48.2 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
نیدر لینڈز کا پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ درست ثابت نہیں ہوا، 54 رنز پر تین کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے، اوپنر وکرم جیت سنگھ 7 اور میکس او ڈاؤڈ نے 16 رنز بنائے۔
نیدرلینڈز کی جانب سے 7 ویں وکٹ کی شراکت میں سائبرینڈ اینجلبرچٹ اور لوگن وین بیک کے درمیان 130 رنز کی شراکت نے ٹیم کے اسکور کو قابل ذکر اسکور تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
کولن ایکرمین کی اننگ 26 رنز تک محدود رہی، باس ڈی لیڈز نے 6، تیجاندامانورو 9، اسکاٹ ایڈورڈز 16 اور روئیلوف وین ڈیرمروے 7 رنز بنا سکے۔
نیدر لینڈز کی پوری ٹیم 49.4 اوورز میں 262 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
آئی لینڈرز کی جانب سے دلشان مدوشناکا اور کسن راجیتھا نے 4.4 وکٹیں حاصل کیں۔
سری لنکا کی جانب سے اوپنر پاتھن نسانکا نے 54، ساڈیرا سمارا وکرما نے 91 رنز ناٹ آؤٹ، چیرتھ اسالنکا نے 44 اور دھنن جایا ڈی سلوا نے 30 رنز بنائے۔
نیدرلینڈز کی جانب سے آریات دت نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News