وزارت داخلہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے جیل ٹرائل سے متعلق رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی۔
تفصیلات کے مطابق توہین الیکشن کمیشن اورتوہین چیف الیکشن کمشنرکے معاملے پرممبر نثار درانی کی سربراہی میں الیکشن کمیشن میں چار رکنی کمیشن کی سماعت ہوئی۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے وکیل شعیب شاہین، فواد چوہدری کے وکیل فیصل چوہدری اور وزارت داخلہ کی جانب سے سیکشن آفیسرڈاکٹر خالد نعیم کمیشن میں پیش ہوئے۔
توہین الیکشن کمیشن اورتوہین چیف الیکشن کمشنرکے معاملے پر وکیل شعیب شاہین نے مؤقف اپنایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا ابھی شارٹ آرڈرآیا تفصیلی فیصلہ آنا باقی ہے، آرڈر کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی بات ہے۔
ممبر نثاردرانی نے کہا کہ یہ جیل میں پہلا ٹرائل نہیں، چلیں اس پر ہم کوئی آرڈر پاس کردیتے ہیں۔
وکیل شعیب شاہین نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے ملنے کے وکلا کو ملنے کی بھی اجازت نہیں دی جاتی۔
ممبرنثار درانی کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے چاررکنی کمیشن نے کیس کی سماعت 30 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ اگلی سماعت پر معاملہ نمٹا دیں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔ ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News